اخت ولید
سینئر رکن
- شمولیت
- اگست 26، 2013
- پیغامات
- 1,792
- ری ایکشن اسکور
- 1,297
- پوائنٹ
- 326
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102252453&Issue=NP_ISB&Date=20140606
یہ خبر ہے یا افواہ؟؟؟تا حال کچھ خبر نہیں!!
چاہ سلطان کے قریبی علاقے کے رہائشیوںکا کہنا ہے کہ جمعرات کو رات گئے رینجرز اور پولیس نے "آدم خوروں" کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن کیا ہے۔تاہم اس حوالے سے میڈیا پر کوئی خبر نہیں چلائی گئی۔چاہ سلطان سے ملحقہ قبرستان سے مردہ لاشیں بھی غائب کیے جانے کا دعوٰی کیا جا رہا ہے۔علاقے میں بچوں کے اغوا کا تناسب روز بروز بڑھ رہا ہےجس کا سبب"آدم خور" ہی بتلائے جاتے ہیں(تاہم اس ضمن میں یہ بات قابل غور ہے کہ کیا واقعی اغوا کا سبب آدم خور ہیں یا آدم خوروں کا ڈھونگ رچا کر یا اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی دوسرا گروہ اپنا کام کر رہا ہے)
تعلیمی اداروں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔۔کئی رہائشی گھروں میں رہنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔
یہ تمام باتیں تصدیق شدہ نہیں بلکہ رہائشیوں کے بیانات پر مبنی ہیں۔۔فورم پر راول پنڈی کا رہائشی کوئی رکن اس بات کی تصدیق کروا سکتا ہے؟؟یا کسی کے رہائشی عزیز کچھ بتا سکتے ہیں؟؟؟