• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حائضہ عورت سے متعلقہ مسائل

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,088
ری ایکشن اسکور
35
پوائنٹ
111
طبعی طور پر عورت کی شرمگاہ سے جو خون خارج ہوتے ہیں وہ تین طرح کے ہیں:

1- حیض

2- نفاس

3- استحاضہ

حیض آنے کے کم از کم یا زیادہ سے زیادہ دن متعین نہیں ہیں بلکہ اس کا تعلق عورت کی عادت اور معمول سے ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں کوئی واضح اورصحیح حدیث منقول نہیں ہے۔

اگر عورت حیض سے پاک ہو جائے لیکن اسے غسل کرنے کے لیے پانی میسر نہ ہو تووہ تیمم کر لے گی ، اس کے بعد اس کا خاوند اس سے مباشرت کر سکتا ہے۔
اگر کسی عورت کو حیض کے دنوں میں دو دن حیض آیا پھرتیسرے دن رک گیا ، چوتھے دن پھر شروع ہو گیا تو یہ تمام دن حیض کے ہی شمار ہوں گے کیونکہ یہ عورت کے معمول کے حیض کےدن ہیں، تب عورت پاک تصور ہو گی جب وہ پاکی کی علامت دیکھے گی۔
 
Top