• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حافظ آباد: 85 سالہ بوڑھے کی 16 سالہ لڑکی سے شادی ناکام بنادی گئی

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
حافظ آباد ... حافظ آباد میں پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے 85 برس کے بڈھے کی 16 سال کی لڑکی سے شادی کو ناکام بنادیا۔ دولہا، اْس کے بھائی اور لڑکی کے والد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ لڑکی کو دارالامان بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گاوٴں جہانیاں کھتریاں میں 85 برس کے شخص کی شادی 16 سال کی لڑکی سے ہورہی تھی کہ اطلاع ملنے پرپولیس نے کارروائی کر کے شادی رکواد ی۔ دولہا محمد یعقوب کا کہنا ہے کہ شادی خاندان والوں اور خود لڑکی کی رضا مندی سے ہورہی تھی جبکہ لڑکی نے بھی بتایاکہ اسے اس شادی پرکوئی اعتراض نہیں۔ علاقے کے مجسٹریٹ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دولہا، اْس کے بھائی اور لڑکی کے والد کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے انھیں پولیس کے حوالے کردیاجبکہ لڑکی کو دار الامان بھیج دیا گیاہے۔
ربط
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
میری رائے اور مشاہدے میں ایسی شادی اسلام میں جائز ہے، لیکن حکومت اس میں ملوث ہو کر منع کیوں کرتی ہے ؟ اس کی وضاحت مطلوب ہے۔
جزاک اللہ خیراً
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
پولیس نے کس اختیار کے تحت کارروائی کی جب کہ دونوں فریقین راضی ہیں؟ اسلام میں لڑکی کی بلوغت کی عمر کے تعین کا طریقہ کار موجود ہے پھر مجسٹریٹ نے کیسےایک بالغ لڑکی کے سرپرست اور لڑکی کی رضامندی سے ہونے والا اسلامی نکاح روکنے کا حکم دے دیا؟ ویسے تو ہر معاملے میں مذہبی جماعتیں اپنے حصہ ڈالنا لازم سمجھتی ہیں اب اس معاملے میں ان مظلوموں کا ساتھ کون دے گا؟ انتہائی معذرت کے ساتھ سوال ہے کہ پاکستان بھر میں موجود جید علماء کا اس نا انصافی کے بارے میں کیا کردار ہے؟
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
السلام علیکم ،
میری رائے اور مشاہدے میں ایسی شادی اسلام میں جائز ہے، لیکن حکومت اس میں ملوث ہو کر منع کیوں کرتی ہے ؟ اس کی وضاحت مطلوب ہے۔
جزاک اللہ خیراً
حکومت تو اس برطانوی قانون پر عمل پیرا ہے جس کے مطابق لڑکی 18 سال کی عمر میں بالغ تصور کی جاتی ہے۔ لیکن اتنے عرصے سے یہ قانون رائج ہے اور معذرت کے ساتھ خود علماء حضرات بھی اس ہی قانون کی پیروی کرتے ہیں جب کہ میری معلومات کے مطابق یہ غیر اسلامی قانون ہے۔ اس پر حکومتی مجبوری تو سمجھ میں آتی ہے کہ اور بہت سی برطانوی قباحتوں کے ساتھ قانون بھی برطانوی ہی لاگو رکھا گیا کہ حکومتی اہلکار اپنی سُست روی کے باعث کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں لیکن علماء کی جانب سے خاموشی کس زمرے میں آتی ہے؟
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یہی تو بات ہے بھائی کہ مذہبی جماعتیں صرف حصہ ڈالتی ہیں ، لیکن ان کا کردار کوئی نہیں ہوتا۔پاکستان کے علماء کو اس اہم مسئلے میں اپنا درست کردار ادا کرنا چاہیئے۔
 
Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
حکومت تو اس برطانوی قانون پر عمل پیرا ہے جس کے مطابق لڑکی 18 سال کی عمر میں بالغ تصور کی جاتی ہے۔ لیکن اتنے عرصے سے یہ قانون رائج ہے اور معذرت کے ساتھ خود علماء حضرات بھی اس ہی قانون کی پیروی کرتے ہیں جب کہ میری معلومات کے مطابق یہ غیر اسلامی قانون ہے۔ اس پر حکومتی مجبوری تو سمجھ میں آتی ہے کہ اور بہت سی برطانوی قباحتوں کے ساتھ قانون بھی برطانوی ہی لاگو رکھا گیا کہ حکومتی اہلکار اپنی سُست روی کے باعث کچھ بھی کرنے سے قاصر ہیں لیکن علماء کی جانب سے خاموشی کس زمرے میں آتی ہے؟
درست کہتے ہیں آپ۔
 
شمولیت
مارچ 25، 2013
پیغامات
94
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
32
اگر ان قوانین کو غلط مان لیا جائے تو علماء کی خاموشی پر سوال اٹھتا ہے
اور علماء کی خاموشی پر سوال کے بعد ان کی اس کفریہ نظام سے وابستگی کا سوال اٹھتا ہے -
سوال یہ ہے کہ اگر آپ مانتے ہو کہ یہ قوانین اسلامی نہیں کفریہ اور اگر آپ اس نظام سے جہاد کے بھی قائل نہیں(وجہ نامعلوم) تو اس باطل نظام سے علیحدگی کیوں نہیں کرتے ؟
ہارون الرشید اور مامون کے زمانے میں علماء حکومت سے دور بھاگتے تھے اور حکومت میں جانے والے علماء کو انتہائی برا سمجھتے تھے
آج ساجد میر، ابتسام،حافظ سعید نہ صرف مشرک حکومتوں کے پشتی بان بنے ہوئے ہیں بلکہ اس دلدل میں گلے تک دھنسے ہیں
دوسری طرف مدارس نے بھی انہیں حکومتوں کی سرپرستی لی ہوئی ہے
ایک اہلحدیث مدرسے کے ٹرسٹ کا چیئرمین میاں محمد سومرو چیئرمین سینٹ ہے دوسری طرف یہی بدبخت سومرو اسلام آباد کے امام بری کے دربار اور نانگے بادشاہ کے دربار کے تمام معاملات کا نہ صرف نگران بلکہ چیئرمین ہے- فیا للعجب
 
جی میں اپنی ذات کی حد تک جواب دے رہا ہوں کہ میں ان قوانین کو کفریہ مانتا ہوں۔ میں اس نظام کے خلاف جہاد کا قائل بھی ہوں اور اس باطل نظام کا حصہ بھی ہوں۔
لیکن معذرت کے ساتھ ان بیشتر طالبان کے بارے میں کیا خیال ہے آپ کا جو خفیہ طور پر طالبان ہیں لیکن ظاہری اور عملی طور پر اس باطل نظام کا حصہ ہیں؟
ایک اور سوال کرنا چاہوں گا کہ باطل نظام کے خلاف جہاد میں اغوا برائے تاوان، بھتہ یا منشیات فروشی کا پیسہ استعمال کرنا کس اسلامی قانون کی رو سے باطل نہیں ہے؟
جن کا آپ نے نام لیا ہے اگر یہ دلدل میں گلے تک دھنسے ہوئے ہیں تو انہیں نکالنے کا کام کس کا ہے؟
ہر نیک کام کا بیڑا اٹھانے والے ٹی ٹی پی کے کارکن اس دلدل میں پھنسوں کو کیوں نہیں نکالتے پہلے؟
اگر مدارس پر حکومتی سر پرستی لینے کا الزام ہے تو ان ہی مدارس سے طالبان قیادت کا کسی نہ کسی صورت میں رشتہ بھی رہ چکا ہے۔
کسی نامعلوم جگہ سے انٹرنیٹ استعمال کرنا اور مختلف قسم کے سوالات اٹھاتے رہنا بہت آسان ہے۔
گولی یا بم کی جگہ زبان سے اگر اگلے کے سوالوں کے جواب بھی دیئے جائیں تو مناسب عمل ہے۔
ٹی ٹی پی کے داعیان اسلام چلیں یہ ہی بتا دیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و آل وسلم کے دور میں اسلام کے بارے میں سخت سے سخت سوال کرنے والے کسی ایک شخص کو مناسب مدلل جواب دینے کی جگہ تہہ تیغ کیا گیا ہو۔
کسی بھی فورم پر سوال کرنا بہت آسان ہے لیکن اس سے قبل اپنی معلومات کی تصدیق کر لینی چاہیے اور متعلقہ موضوع پر عبور ہو تب ہی اظہار خیال کرنا چاہیے ورنہ یہی صورتحال ہوتی ہے کہ سوال کیا اور جواب کی مرتبہ خاموشی اختیار کر لی۔
اس ہی فورم پر میری جانب سے اس سے قبل بھی ٹی ٹی پی کی قیادت سے کچھ سوال کئے گئے ہیں ابھی تک ان کے جواب ہی موصول نہیں ہو سکے۔ جو لوگ پاکستان میں انتہا پسندی کی راہ اختیار کر کے مسائل حل کرنے کے قائل ہیں وہ اس کا کوئی ایک مدلل جواز بھی دے سکتے ہیں کہ اغواء برائے تاوان، ڈکیتیوں، لوٹ مار اور خفیہ بیرونی امداد کے ذریعے اکٹھا کیا گیا پیسہ استعمال کر کے خودکش حملے کرنا کس اسلامی قانون کے حوالے سے جائز ہے؟
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

حافظ آباد: 85 سالہ بڈھے کی 16 سالہ لڑکی سے شادی ناکام بنا دی گئی
یہ شادی کسی بھی طرح درست نہیں تھی مزید انکوائری ہونے پر اس پر حقیقت بھی عیاں ہو جائے گی کہ اس کے پیچھے کیا مراسم تھے۔

والسلام
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
ا
مزید انکوائری ہونے پر اس پر حقیقت بھی عیاں ہو جائے گی کہ اس کے پیچھے کیا مراسم تھے۔
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!

انکوئری رپورٹ کے اہم انکشافات کا انتظار رہے گا۔

والسلام
 
Top