- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
ہم کل استادِ محترم حافظ ثناء اللہ مدنی﷾ کی تیمار داری کیلئے گئے تو معلوم ہوا کہ بہت زیادہ ذہنی مصروفیات کی وجہ سے انہیں چکر بہت آتے تھے، (واضح رہے کہ گذشتہ ہفتوں انہوں نے سعودی عرب میں کبار اساتذہ وعلماء کو مکمل ’مسند احمد‘ کا دراسہ کرایا تھا) لیکن بفضلہٖ تعالیٰ اب وہ کافی بہتر ہیں۔سماحۃ الشیخ مفتی حافظ ثناء اللہ المدنی صاحب جائزۃ الأحوذی بہت دنوں سے بیمار ہیں ، سب ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ان کے لیے دعائے صحت فرمائیں ۔۔
اور جو ساتھی ان کے آس پاس رہتے ہیں وہ ان کا حال معلوم کرکے ساتھیوں کو بتائیں ۔ ۔ ۔
بعض ساتھیوں سے پتہ چلا ہے کہ ایک تو مرض شدت اختیار کر گیا ہے دوسرا ان کو چوٹ بھی لگ گئی ہے ۔ اور کہتے ہیں کہ طبیب نے بات چیت سے منع کر دیا ہے ۔
اللہم اشفہ شفاء کاملا عاجلا غیر آجل
علاوہ ازیں انہیں چوٹ لگ گئی تھی، جس سے ہڈی مجروح ہوئی تھی، اور چلنا پھرنا مشکل تھا، اب اس میں بھی کافی افاقہ ہے، اگرچہ ابھی انہوں نے زیادہ چلنا پھرنا شروع نہیں کیا۔
ڈاکٹروں نے کچھ عرصہ مکمل آرام کا مشورہ کیا ہے، حتیٰ کہ مطالعہ وغیرہ سے بھی گریز کا کہا ہے۔
اللہ تعالیٰ اُستادِ محترم کی عمر میں برکت دیں اور انہیں شفائے کاملہ وعاجلہ عطا فرمائیں! آمین!