نوید ضیاء کے اسپیشل ایڈیشن ( صفحہ نمبر 3، 6 ) میں حافظ عبدالحمید ازہر رحمہ اللہ پر تین تحریریں چھاپی گئی ہیں ، ان دو صفحوں کو درج ذیل عنوان دیا گیا ہے :
ایک دیا اور بجھا اور بڑھی تاریکی
پہلی تحریر : بعنوان ’’ صاحب علم و عرفان ۔۔۔ حافظ عبدالحمید ازہر ۔۔۔ حفظہ اللہ سے رحمہ اللہ تک ‘‘ از حافظ یوسف سراج
دوسری تحریر : بعنوان ’’ شیخ الحدیث والتفسیر حافظ عبد الحمید ازہر ‘‘ از مولانا محمد اسحاق بھٹی ( یہ وہی تحریر ہے جو ہم فورم پر شیخ کی وفات والے دن ہی پیش کر چکے ہیں )
تیسری تحریر بھی اسی عنوان سے شیخ کے ایک شاگرد محترم زین عرفان صاحب کی ہے ۔ جس میں بیان کی گئی ، بعض معلومات اسی لڑی میں پہلے پیش کی جاچکی ہیں ۔
ان شاءاللہ ، کوشش کرکے پہلی اور تیسری تحریر یونیکوڈ میں حاصل کرکے یہاں پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔
صفحہ نمبر 3 پر پروفیسر یاسین ظفر صاحب ناظم اعلی جامعہ سلفیہ فیصل آباد ، اور حافظ احمد شاکر مدیر اعلی الاعتصام کی تحریر کے علاوہ تین تحریریں اور ہیں ۔ جن کا یونیکوڈ ملنے کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ۔