• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حالت قومہ میں ہاتھ کھلے رکھنے اور باندھنے کے متعلق وضاحت

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
مؤلف : اقبال کیلانی
کتاب: نماز کے مسائل
حالت قومہ میں ہاتھ کھلے رکھنے یا باندھنے کے متعلق کسی حدیث سے وضاحت سے وضاحت نہیں ملتی ، لہذا دونوں طرح درست ہے۔
حافظ عمران الٰہی بھائی ، اوپر بیان کیا گیا مسئلہ میں نے اس کتاب میں پڑھا تھا۔اس بحث سے متعلق ایک تھریڈ لگایا تھا آپ نے ، تلاش کے باوجود مجھے وہ لنک نہیں ملا۔اس لیے اس مسئلے پر قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کر دیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,092
پوائنٹ
1,155
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
حالت قومہ میں ہاتھ کھلے چھوڑ دینا ہی راجح عمل ہے اور اس مسئلے پر ایک سوال کے جواب میں "ماہنامہ ضیائے حدیث مئی 2014" میں مفتی صاحب نے زبردست گفتگو کی ہے۔ وہ گفتگو آپ سے شئیر کی جاتی ہے۔​
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
غالبا اس دھاگے میں خضر حیات بھائی نے بھی شرکت کی تھی، مجھے وہ لنک چاہیئے۔
برائے مہربانی خضر بھائی۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,479
پوائنٹ
964

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
مؤلف : اقبال کیلانی
کتاب: نماز کے مسائل
حالت قومہ میں ہاتھ کھلے رکھنے یا باندھنے کے متعلق کسی حدیث سے وضاحت سے وضاحت نہیں ملتی ، لہذا دونوں طرح درست ہے۔
حافظ عمران الٰہی بھائی ، اوپر بیان کیا گیا مسئلہ میں نے اس کتاب میں پڑھا تھا۔اس بحث سے متعلق ایک تھریڈ لگایا تھا آپ نے ، تلاش کے باوجود مجھے وہ لنک نہیں ملا۔اس لیے اس مسئلے پر قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت کر دیں۔
میں اس نتیجے پر پہنچا کہ اس مسئلہ میں بعض علماے کرام کو غلط فہمی ہوئی ہے ،ورنہ سیدنا وائل بن حجرؓ کی روایت سے رکوع کے بعد دوبارہ ہاتھوں کا با ندھنا ثابت نہیں ہوتا۔ زیادہ سے زیادہ یہ مسئلہ ایک اجتہادی نوعیت کا مسئلہ ہے ،جسے سیدنا وائل بن حجرؓ کی روایت سے کشید کیا گیا ہے، ورنہ حقیقت یہ ہے کہ کسی بھی روایت میں رکوع کے بعد دوبارہ ہاتھ باندھنے کا مسئلہ ذکر نہیں ہوا ہے اور نہ ہی صحابہ کرامؓ، تابعین اور تبع تابعین کے دور میں اس مسئلہ کا کوئی سُراغ ملتا ہے ،دراصل اس مسئلہ میں حد درجہ دلچسپی لینے سے یہ مسئلہ معرضِ وجود میں آیا ہے ،ورنہ قرآن و حدیث اور آثار میں دور دور تک اس مسئلہ کا سُراغ نہیں ملتا ۔ واللہ علم بالصواب
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
نماز میں رکوع کے بعد ہاتھوں کو دوبارہ باندھ لیا جائے یا اُنہیں اپنی اصل فطری حالت پر چھوڑ دیا جائے؟ جمہور علماے اہل حدیث رکوع کے بعد ہاتھوں کو دوبارہ باندھنے کے قائل نہیں ہیں ،جبکہ بعض علماے اہلِ حدیث رکوع کے بعد ہاتھوں کو دوبارہ باندھنے کے قائل ہیں۔ قائلین میں استادِ محترم علاّمہ سید بدیع الدین شاہ راشدی ؒ ہیں،آپ نے ا س سلسلہ میں کچھ رسائل بھی لکھے ہیں، اسی طرح دوسرے علما میں سے شیخ مفتی اعظم علامہ عبد العزیز بن بازؒ ہیں، دوسرے گروہ میں کچھ علماے اہلِ حدیث نے ہاتھوں کو دوبارہ باندھنے کے رد میں کچھ رسائل لکھے ہیں جن میں شاہ صاحب کے بڑے بھائی استادِ محترم شیخ علامہ سید محب اﷲ شاہ راشدی ؒ ہیں۔آپ نے اس مسئلہ کے ردّ میں کئی رسائل تحریر فرما ئے ہیں، علاوہ ازیں اس مسئلہ کے رد میں لکھنے والوں میں شاہ صاحب کے استادِ محترم علامہ حافظ عبداللہ محدث روپڑی ؒ (متوفی۱۳۸۳ھ)، محترم شیخ پروفیسر عبداللہ بہاولپوریؒ، محترم ابو عمّار محمد ایوب بن عبدالغفار ﷾ ساکن حیدرآباد سندھ، محترم قاری خلیل الرحمٰن جاوید﷾ ، شیخ عبدالقادر حصاری،شیخ عبدالمنان نور پوری ، اور شیخ خواجہ قاسم وغیرہ ہیں۔ علامہ ناصر الدین ا لبانی ؒ نے رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے کے عمل کو غیر ثابت قرار دے کر اس کی مخالفت کی ہے اور جمہور علماےاہلِ حدیث کا عمل بھی رکوع کے بعد ارسال الیدین ہی ہے۔
 
شمولیت
مئی 01، 2014
پیغامات
257
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
77
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
حالت قومہ میں ہاتھ کھلے چھوڑ دینا ہی راجح عمل ہے اور اس مسئلے پر ایک سوال کے جواب میں "ماہنامہ ضیائے حدیث مئی 2014" میں مفتی صاحب نے زبردست گفتگو کی ہے۔ وہ گفتگو آپ سے شئیر کی جاتی ہے۔​

امام احمد رحمہ اللہ کے اس قول کا اصل حوالہ مل سکتا ھے؟
براہ کرم مہربانی ھوگی.
 
Top