• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حب: کراچی شاہراہ پر 2 مسافر کوچوں اور آئل ٹینکروں میں تصادم کے نتیجے 35 افراد جاں بحق !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حب: کوئٹہ کراچی شاہراہ پر 2 مسافر کوچوں اور آئل ٹینکروں میں تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گڈانی کے قریب چکر نالے پر 2 مسافر کوچوں اور آئل ٹینکروں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، ایک کوچ کوئٹہ سے کراچی آ رہی تھی جب کہ دوسری کراچی سے مکران جا رہی تھی۔ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جسے فائر بریگیڈ کے عملے نے بجھایا، ایک کوچ آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر خاکستر ہو گئی جب کہ ایک دوسری کوچ اور آئل ٹینکر کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر کے پھنسے ہوئے مسافروں کو باہر نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کوسٹ گارڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق دونوں کوچز میں خواتین اور بچوں سمیت 40 کے قریب مسافر سوار تھے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے معمولی نوعیت کے زخمیوں کو حب کے اسپتال میں منتقل کیا گیا جب کہ شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ایم ایل او سول اسپتال کا کہنا ہے کہ ایک لاش اور 5 زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جھلسنے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت ڈی این اے کے بغیر ممکن نہیں ہے، لاشوں کی شناخت کے لئے نمونے اسلام آباد جائیں گے۔

موت کسی وقت بھی آ سکتی ہیں - لہذا ھم سب کو آخرت کی تیاری سے غافل نہیں ھونا چاھیے -

1969113_10152118812515528_820278685_n.jpg
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی فوت ہونے والے مسلمانوں کی مغفرت فرمائے۔ آمین۔
 
Top