• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حج مبرور کسے کہتے ہیں؟

شمولیت
اپریل 24، 2018
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم !

حج مبرور۔۔۔۔۔۔ بزرگ رب کا قصد ہے،عظیم ذات كى جانب ارادہ ہے،نیت کی صفائی ہے، مقصد کی سلامتی ہے،تصور کی وضاحت ہے اوراللہ عزوجّل کے لیے عمل کو خالص کرنا
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ جلال نفقہ ہے،لڑائی جھگڑوں سے دوررہنا،حقوق ادا کرنا،نافرمانی کوترک کرنا،بے کاروعبث کاموں سے بالاترہونا،شہوانی گفتگو چھوڑنا،ادب كو لازم پكڑنا،حسن اخلاق مظاہرہ کا مظاہرہ کرنا،نظام کی پابندی کرنا
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ اس میں اتباع کا جمال ہے،اقتدار کی چمک ہے،سنت كى پیروی ہے،پیارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اخز کرنا ہے،آپکی مخالفت سے دوررہنا اوربدعت سے پزہیزکرنا ہے
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی سے گِڑگِڑا کردعا كرنا اور خوب اُمبد ركهنا ،بكثرت ذِکرکرنا،
وحی اورقرآن میں غوروفکرکرنا اورنمازقائم کرنا ہے-
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ مظالم (جان ومال و آبروكے حقوق ) كو واپس کرنا،اچھے کام کرنا اورامانتوں کو ادا کرنا
حج مبرور۔۔۔ گناہوں سے توبہ کرنا،معصیت پرنادم ہونا،غلطیوں پررونا اورانھیں مکمل طور سے چھوڑنے کا عزم کرنا-
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ نفسوں كو خواہشات كى پيروى سے روكنا ,اعضاءو جوارح كو گناہ سے دور ركهنا اور بدكلامى زبان كو محفوظ ركهنا هے-
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ شعائر كى تعظيم كرنا,زمان و مكان كا احترام كرنا,بلند اقدار كى حفاظت كرنا اور لوگوں كے ساته احسان كرنا
حج مبرور۔۔۔۔۔۔ رب كى خوشنودى هے،گناہوں کی معافی ھے،درجات کی بلندی ہے،برائیوں كو مٹانا اورجنُت کی طرف ایک راہ ہے-
جو شہوانی باتوں اورفسق وفجورسے بچا تو اس دن کی طرح ہوکرلوٹے گا جس دن اس کی ماں نے اسکو جنم دیا تھا-
 
Top