محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
حج عمر میں ایک مرتبہ فرض ہے
“اللہ تعالٰی نے ان لوگوں پر جو اس طرف کی راہ پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے”
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو خطبہ دیا اورفرمایا :
لوگو! تم پر حج فرض کیا گیا ہے، لہذا حج کرو۔ ایک آدمی نے پوچھا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم )! کیا ہر سال حج کریں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، حتی کہ صحابی نے تین مرتبہ یہی سوال کیا۔ تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں ہاں کہہ دیتا تو تم پر ہر سال حج کرنا فرض ہوجاتا اور تم یہ نہ کرسکتے ۔ پھر فرمایا: جو چیز میں تم کو بتانا چھوڑ دوں اس بارے میں تم بھی مجھ سے سوال نہ کیا کرو، تم سے پہلے لوگ اپنے انبیاء سے زیادہ سوال کرنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہی ہلاک ہوئے، لہذا جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو حسب استطاعت اس پر عمل کرو اور جب کسی چیز سے منع کروں تو رک جاو (سوال جواب مت کیا کرو)۔
(مسلم: حدیث 2388)