• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث ، فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نہ ماننے والوں پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ہدی کا اونٹ ہانک کر لے جا رہا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اس پر سوار ہو جاؤ " ، وہ بولا : یہ ہدی کا اونٹ ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اس پر سوار ہو جاؤ ، تمہارا برا ہو (تم پر افسوس)"، یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری یا تیسری بار میں فرمایا ۔
سنن ابوداود ، حدیث نمبر 1760 ، صحیح
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
لیکن آج کے دور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان سن کر آپ لوگوں کو چوں چراں، چونکہ، چنانچہ یا آباؤاجداد، پیر، فقیر، ائمہ کی تقلید کی باتیں کرتا دیکھیں گے۔ نجانے ایسے لوگ گمراہی کے کس درجے میں ہیں۔ اللہ ان لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم یہ ہدی کا اونٹ سے کیا مُراد ہے ؟
( هدى) قربانى ك جانور كو كهتى هىن
قربانی کے جانور کو کہتے ہیں۔
املا کردی ہے۔۔۔ابتسامہ
’’ ہدی ‘‘ کی تعریف میں تھوڑا سا اضافہ کرلیں :
’’ وہ قربانی کا جانور جسے حاجی بطور اعمال حج کے قربان کرتے ہیں ‘‘
اور جو قربانی عیدالاضحی کے موقعہ پر کی جاتی ہے ایسے جانور کے لیے عربی زبان میں ’’ اضحیۃ ‘‘ کا لفظ بولاجاتا ہے ۔
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
ایک اور تعریف:
ہدی اور قربانی میں کیا فرق ہے؟
جواب: قربانی اور ہدی میں فرق یہ ہے کہ تمتع اور قران کی ہدی واجبات حج میں سے ہے، کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: فَمَن تَمَتَّعَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ البقرہ 196۔ یعنی جو شخص عمرے سے لے کر حج تک تمتع کرے ، پس اسے جو قربانی میسر ہو اسے کر ڈالے۔ ترجمہ مولانا محمد جونا گڑھی رحمہ اللہ
ہدی اور قربانی میں ایک دوسرا فرق یہ ہے کہ ہدی منیٰ اور بقیہ حرم میں ذبح کرنا مشروع ہے جبکہ قربانی ہر جگہ کی جا سکتی ہے،
جواب ماخذ: ماہنامہ محدث بنارس دسمبر 2008، ص 47، باب الفتاوی
 

muntazirrehmani

مبتدی
شمولیت
فروری 24، 2015
پیغامات
72
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
18
((كانوا اذا فزعوا فزعوا الي الصلوة،يعني الانبیاء)) الصیحیحہ:3466،،جب وہ لوگ یعنی انبیاء گھبرا جاتے تو نماز کا سہارا لیتے..
 

علی بہرام

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 18، 2013
پیغامات
1,216
ری ایکشن اسکور
162
پوائنٹ
105
جزاک اللہ خیرا
لیکن آج کے دور میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان سن کر آپ لوگوں کو چوں چراں، چونکہ، چنانچہ یا آباؤاجداد، پیر، فقیر، ائمہ کی تقلید کی باتیں کرتا دیکھیں گے۔ نجانے ایسے لوگ گمراہی کے کس درجے میں ہیں۔ اللہ ان لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے آمین
کیا بات ہے بہت خوب
 
Top