عدیل سلفی
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 21، 2014
- پیغامات
- 1,717
- ری ایکشن اسکور
- 430
- پوائنٹ
- 197
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم قارئین کرام
حدیث الضریر کا جائزہ یہ تحریر میری ہے اور یہ میں نے کوئی 4 5 سال پہلے لکھی تھی بس کسی وجہ سے اسکو عوامی سطح پر پیش نہ کر سکا وگرنہ تو بعض ایک مقامات پر میں نے اسکا ذکر کیا ہے اور جو کچھ میں نے اس میں لکھا اس اکثر حصہ تو میں لکھا تھا، جب کوئی کتاب میرے پاس اس حوالے سے نہیں تھی یعنی اس روایت کی علت وغیرہ میں، میں نے اسکو شیخ انور شاہ راشدی صاحب کو بھی کوئی 2 سال پہلے یہ تحریر بھیج دی تھی اور اس پر میری ایک بڑے محترم دوست وجیح الحسن صاحب بریلوی سے بھی اس پر کافی گفتگو ہوتی تھی، بعد میں اللہ کے فضل سے اسکو جب شائع کرنا چاہا تو کئی ایک کتب نظر میں آئیں تو معلوم ہوا کے اللہ کے فضل سے فقیر نے ان علماء کی متابعت کی ہے جنہوں نے اس روایت پر کلام کیا ہے اور پھر بعض ایک مقامات پر ان سے استفادہ بھی کیا گیا اور ادب سے اختلاف بھی کیا گیا ہے۔ اس تحریر میں فقیر نے اس روایت کے تمام طرق کو جمع کیا اور انکا دراسہ کیا ہے اور بتایا کہ یہ روایت معلول ہے والحمد اللہ۔
انسان ہونے کی وجہ سے کوئی انسان بھی غلطی سے محفوظ نہیں لہذا پوری کوشش رہی کے کوئی غلطی نہ ہو اگر کہیں کوئی غلطی مل جائے تو اس سے معذرت کرتے ہیں
اس تحریر میں جنہوں نے جو جو مدد کی ہے اللہ ان کو اجر دے اور اللہ ہم کو سیدھا راستہ پر چلنے کی توفیق دے
آمین
حدیث الضریر کا جائزہ (محمد عثمان بن عبدالرشید)
@محمد عثمان رشید