- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,767
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
لفظ ’’ سنت ‘‘ ایک اصطلاح ہے جس کے ایک سے زیادہ معانی ہیں :شیخ محترم!
آپ نے کہا کہ تمام احدیث سنت ھیں بشرطیکہ.. ۔۔۔۔۔۔۔
لیکن شیخ کیا پھر وجوب وغیرہ کی بات کیوں آتی ھیں. ؟
یہ اشکال ذہن میں ابھرا ھے.
1۔ سنت یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال افعال وغیرہ ، ان پر عمل کرنا فرض و واجب بھی ہوسکتا ہے اور مستحب یا جائز بھی ۔
2۔ سنت بمعنی مستحب یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی سنت جس پر عمل پیرا ہونا ضروری نہیں لیکن بہتر ہے ۔
اوپر والا آپ کا سوال سنت کے پہلے معنی کے اعتبار سے تھا ۔
اب آپ کی بات سنت کے دوسرے مفہوم کی حیثیت سے ہے ۔
مثال سے سمجھ لیں :
نماز پڑھنا ، روزہ رکھنا ،داڑھی رکھنا سنت ہے ، لیکن ہے واجب کیونکہ آپ نے اس کاحکم دیا ہے ،
جبکہ مسواک کرنا وغیرہ سنت ہے لیکن یہ مستحبات میں شمار ہوتی ہے ۔