• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حدیث نبوی صلى اللہ عليہ وسلم !!!

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بھائی عامر یونس! اس حدیث میں اور اس حدیث میں جس کا مفہوم ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کے متعلق سوال ہو گا، کس طرح تطبیق دیں گے؟
@خضر حیات بھائی آپ بھی بتائیں۔
عبادات میں سب سے پہلے نماز کے بارے میں سوال ہوگا ۔
اور نعمتوں میں سب سے پہلے تندرستی اور پانی کے بارے میں ۔
واللہ اعلم ۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10569060_659962384072034_7532050338484449809_n.jpg


جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گئے حتی کہ ہم بنو نجار کے باغ میں پہنچ گئے ، اس باغ میں ایک اونٹ تھا کہ جوں ہی کوئی آدمی اس میں داخل ہوتا اور اونٹ اس پرحملہ کر دیتا، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا ذکر کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس اونٹ کے پاس آئے اور اسے بلایا تو وہ اپنا ہونٹ زمین سے لگاتا ہوا چلا آیا حتی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مہار لاؤ ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مہار ڈالی اور اسے اس کے مالک کی طرف واپس لوٹا دیا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم متوجہ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آسمان اور زمین کے درمیان نافرمان جنوں اور انسانوں کے علاوہ ہر چیز جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں

-----------------------------------------------
(السلسلة الصحيحة (الألباني) : 4/295)
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
1919645_659953004072972_8427186777256458858_n.jpg



کون گواہی دے گا ؟
عبدللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، ایک اعرابی آیا جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ تم کہاں کا ارادہ رکھتے ہو ، اس نے جواب دیا کہ اپنے گھر کا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا بھلائی میں تجھے کچھ رغبت ہے ؟ اس نے کہا کہ وہ کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کہ تو گواہی دے کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ، اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم) اس کے بندے اور رسول ہیں ، اس اعرابی نے کہا کہ جو بات آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم) کر رہے ہیں اس کی گواہی کون دے گا ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ کیکر کا درخت، اور وہ درخت وادی کے کنارے پر تھا ، پس اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلایا تو وہ کیکر کا درخت زمین کو پھاڑتا ہوا آیا ، حتی کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے تین بار گواہی طلب کی ، اس نے تین مرتبہ گواہی دی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی ہیں جیسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، پھر وہ درخت اپنی جگہ پر لوٹ گیا ، وہ اعرابی یہ کہتے ہوئے اپنی قوم کے پاس واپس گیا کہ اگر انہوں نے (حق کو پہچاننے میں) میری پیروی کی میں ان سب کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آؤں گا ، وگرنہ میں لوٹ آؤں گا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رہوں گا

(صحیح ابن حبان : 6505)
 
Top