• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حرف شکایت

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
جناب معزیزین انتظامیہ السالام علیکم!
اس عاجز کا ایک مضمون با عنوان "شاہ ولی اللہ کے متصوفانہ افکار کا تحقیقی جائزہ" جو کے خیابان مجلہ سے لیا گیا تھا ،تصوف کے موضعوں پر انتہائی تحققی مضمون تھا ،نہ جانے آپ نے کیا سوچ کر غائب کر دیا، آخر کیا وجہ کے یہاں پر اگر میں بریلوی یا دیوبند کیخلاف لکھا جائے تو اس پر آپ خوش ہوں اور اگر تصوف پر لکھوں تو لنک غائب؟
اس سے پہلے بھی میرے بہت سارے تھریڈ ڈیلیٹ کیے گئے ہیں کیا آپ اس کی کوئی معقول وجہ بتا سکتے ہیں؟یا پھر ۔ ۔ ۔ ۔ ( میرے علاوہ دیگر ساتھیوں کا بھی یہ شکوہ ہے۔)
میرا ایک علماء اہلحدیث اور تصوف پر بھی آپ کا یہی رویہ تھا آپ نے اسکو بھی اسی طرح ڈیلیٹ کیا حتی کہ میں نے دوبارہ اپ لوڈ کیا۔جبکہ آپ کا دعوی یہ ہے
کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی فورم!

کیا آپ کا یہ رویہ آپ کے اس دعویٰ کیساتھ مذاق نہیں ہے؟
میں آپ تمام دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرا صرف اس فورم پر لکھنے کا مقصد یہاں پر تصوف اسلامی ہونے والے پروگنڈے کا جواب دینا ،کیونکہ یہاں پر اکثر منکرین تصوف حضرات تشریف لاتے ہیں ۔لہذا ان سے تبادلہ خیال کا کھلا موقعہ ملتا ہے،اگر یہی کام حنفی حضرات کے فورم پر کروں تو وہاں اتحاد والے ملتے ہیں اختلاف والے نہیں لہذا اصولی بات یہ ہے کہ جہاں بات ہو رہی ہے ،وہاں ہی اسکا جواب دیا جائے۔
امید ہے کہ آپ میری گذرشات پر توجہ فرمایئں گے۔اور میری شکایات کا ازالہ فرمائیں گے۔
اگر بندہ سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو آپ آگاہ فرمایئں بندہ کھلے دل سے اپنی غلطی کا اعتراف کریں گا۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
محترم بھائی! کسی موضوع کو شروع کیجئے، اس کی دلیل ذکر کیجئے، اس پر افہام وتفہیم سے بات مکمل ہوجائے تو اگلا موضوع شروع کر کے اس کی دلیل پیش کیجئے اور مہذب انداز میں بحث ومباحثہ جاری رکھیں۔ ازراہ کرم صرف لنکس دینے اور کٹ پیسٹ کیلئے فورم کو استعمال نہ کریں!
جزاکم اللہ خیرا!

محدث فورم کے قواعد وضوابط

ضابطہ نمبر 5 کو بغور پڑھیں!
 

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
محترم بھائی! کسی موضوع کو شروع کیجئے، اس کی دلیل ذکر کیجئے، اس پر افہام وتفہیم سے بات مکمل ہوجائے تو اگلا موضوع شروع کر کے اس کی دلیل پیش کیجئے اور مہذب انداز میں بحث ومباحثہ جاری رکھیں۔ ازراہ کرم صرف لنکس دینے اور کٹ پیسٹ کیلئے فورم کو استعمال نہ کریں!
جزاکم اللہ خیرا!

محدث فورم کے قواعد وضوابط

ضابطہ نمبر 5 کو بغور پڑھیں!
ضابطہ نمبر 5
سلف صالحین کے منہج فہم کے خلاف کتب، لٹریچر اور مضامین کی کاپی پیسٹ یا نشر و اشاعت کے لیے فورم کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ ہاں! اس فورم پر دلائل کی بنیاد پر مکالمہ کے معاملہ میں مختلف مکاتب فکر، مسالک اور مناہج کے حاملین کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
میرے بھائی آپ کے کہنے کا مقصد یہ سمجھا ہوں کہ میری پوسٹ کردہ تحریرسلف صالحین کے منہج فہم کے خلاف تھی تو کیا اچھا ہوتا آپ علمی بنیادوں پر ہمارے مراسلہ کا جواب دیتے،میری پوسٹ جیسا کہ شاہ ولی اللہ ؒ کے افکار پر مشتمل تھی،اور شاہ ولی اللہؒ کے امام الہند ہونے سے کوئی بھی چاہئے کسی بھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتا ہو انکاری نہیں ہے ،پھر تصوف اسلامی جس کے شاہ صاحبؒ بھی مدعی تھے،شیخ الکل ؒ بھی ہاں ملتا ہے،خاندان غزنوی کے تمام علماء میں ملتاہے
خاندان لکھوی کے بزرگ اس سے انکاری نہیں،حافظ عبد اللہؒ روپڑی طریقت کو بر حق جانتے ہیں یہ چند نام اختصار کیساتھ پیش کیے ہیں آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ یہ تمام اسلاف
سلف صالحین کے منہج فہم کے خلاف
تھے؟
یا پھر یہ میں سمجھوں کہ آپ ایک مخصوص سوچ وفکر کے عامل ہیں،اور لا شعوری طور پر آپ اسکو سلف کا منہج سمجھ بیٹھے ہیں ،اور تحقیق کے بجائے تقلید جامد کے قائل ہیں۔
یاپھر آپ اپنی رائے کو ہی قران وحدیث سمجھ کر اس پر عمل پیرا ہیں، اور اس فعل پر متشدد بھی ہیں؟
آپ کے اس تھریڈ ڈیلٹ کرنے سے ایک بات یہ بھی سمجھ آتی ہے کہ آپ کے پاس جب کسی بات کا جواب نہیں ہوتا تو آسان حل کہ لنک ڈیلیٹ کر دو لیکن میرے دوست اگر کل آپ کسی شیعہ یا قادیانی کیساتھ اسی طرح کا رویہ رکھے گے تو وہ کیا سمجھے گا اور قارین پر اسکے جو منفی تا ثرات پڑے گے اسکا جواب دار کون ہو گا ؟؟؟
میں جلد ہی "اکابرین اہلحدیث کا احسان وسلوک" کے نام سے ایک طویل سلسلہ لے کر حا ضر ہوں گا اسلئے ایڈوانس اجازت چاہوں گا ،کہ اگر آپ ڈیلیٹ نہ کریں تو بندہ پیش کریں ورنہ انٹرنیٹ کی دنیا بڑی وسیع ہے ،بات تو ناظرین تک آخر پہنچ ہی جاتی ہے
اس "سلسلہ" میں اکابرینؒ کی تاریخ اور چھپے ہوئے گوشے بے نقاب ہونگے،اسلئے آپ سے اجازت مانگی ہے ۔اور امید کہ آپ سلف صالحین کے منہج پر رہتے ہوئے انکار نہیں فرمائیئں گے۔
تم نہ سہی چاہنے والے بہت ہیں
ترکِ تعلق کرنے والو تم تنہا رہ جاؤ گے

آپ کے اس ڈیلیٹ کرنے والے عمل سے سارا فائدہ مدعی کو ملتا ہے لہذا اگر کسی حقیقت کو تسلیم کرنا پڑ جا ئے تو کھلے دل سے تسلیم کر لیں کیونکہ یہ ہمارے سلف صالحین کے منہج ہی ہے
میں آپ اور آپ کی انتظامیہ کیلئے دعا گو ہوں اور مشکور بھی ہوں کہ آپ نے اتنا اچھا ایک فورم اور ایک عظیم لایبریری سے ہمیں گھر بیٹھے استفادہ ہونے کی سہولت عطا فرمائی ہے ،اللہ آپ احباب کو اسکا اجر عظیم عطا فرمائیں۔آمین
باقی یہ گلے شکوے ایک دوسرے کی اصلاح کا بھی سبب بنتے ہیں ،میں دوبارہ آپکی خدمت وہ ڈیلیٹ کیا ہوا لنک پیش کرتا ہوں اس امید سے کی آپ ڈیلیٹ کرنے بجائے سلف صالحین کے عین منہج پر رہتے ہوئے علمی محاسبہ فرمائیں گے۔
 
شمولیت
اپریل 15، 2015
پیغامات
1,400
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
153
قریشی صاحب آپ وہ مراسلہ مجھے میل کر سکتے ہیں؟ کسی طالب علم کو چاہیے شاہ ولی اللہ کے متصوفانہ افکار پر؟
iikram4770@gmail.com
 
Top