و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اہلا و سہلا و مرحبا ۔
ایک دوست کے مطابق یہاں حقائق پہ مبنی معلومات ملتی ہیں فورم کو جوائن کر لیا مگر اس طرح کی کوئی بات ابھی تک نظر تو نہیں آئی۔
فورم کی مثال ایک عمومی مجلس کی ہوتی ہے ۔
اورعمومی مجالس میں کوئی بطور خاص تیاری کرکے کسی خاص موضوع پر اظہار خیال نہیں کرتا ۔ بلکہ بات جس طرف چل نکلے سب اس پر حسب استطاعت اپنی رائے دینا شروع کردیتے ہیں اور اپنے تجربات بیان کرتے ہیں ۔
اگر آپ چاہتےہیں کہ کوئی بھی مجلس زیادہ سے زیادہ مفید ہو اور آپ کے خیالات اور دلچسپیوں کے مطابق اس میں گفتگو ہو تو دو کام کرنے پڑیں گے :
1۔
اپنے پسندیدہ موضوع شروع کرنے میں ابتداء کریں تاکہ سب اس میں حصہ لیں ۔ اسی طرح اگر کسی کے موضوع کو آپ پسند کرتے ہیں تو اس میں زیادہ سے زیادہ حصے لینے کی کوشش کریں ۔
2۔
کسی اور نے اگر ایسا موضوع شروع کیا ہوا جس میں آپ دلچسپی نہیں رکھتے تو اس پر اظہار خیال کرنے سےپرہیز کریں تاکہ بات آگے نہ بڑھے اور آپ ایک ایسے موضوع کی پذیرائی کا سبب نہ بنیں جس کوآپ پسند ہی نہیں کرتے ۔
ایک اور بات :
آپ کی کسی نے رہنمائی کی کہ یہاں فورم پر مبنی برحقائق باتیں ملتی ہیں لیکن ابھی تک آپ ایسی کوئی چیز دیکھ نہیں سکے ۔ تو بھائی جس چیز کو آپ مبنی پر حق سمجھتے ہیں ضروری نہیں کہ نفس الأمر میں یا دوسروں کی نظر میں بھی وہ حقیقت پر مبنی ہو ۔ وکذا العکس ۔
آپ اپنے مطابق حقائق واضح کریں اور دوسروں کی آراء اس پرسنیں اور وسعت ظرفی کے ساتھ سنیں اور پھر دیکھیں کہ واقعتا آپ کی بات مبنی بر حقیقت ہے کہ نہیں ؟
اسی طرح جو باتیں آپ خلاف حقائق دیکھتے ہیں ان کی (مستقل عنوان شروع کرکے یا جاری شدہ عنوان میں ) اصلاح کرنے کی کوشش کریں ۔ اور اپنی آراء اور دوسروں کی آراء کا دلائل کی روشنی میں مقارنہ کریں ۔ ان شاء اللہ حق بات واضح ہوتی نظر آئےگی ۔
آخری بات : مشہور مقولہ ہے ’’
حرکت میں برکت ہوتی ہے ۔ ‘‘ آپ نے اپنی رائے کا ذرا اظہار کیا چاہے تعارف میں سہی ۔ اور سب نے بساط بھر اس میں حصہ لیا ۔ اگر آپ اس رائے کا اظہار نہ کرتے تو ظاہر ہے یہ تبصرے و تجاویز بھی نہ ملتیں ۔ بس حقائق کی تلاش میں حرکت کرتے رہیے اللہ برکت ڈالتا رہے گا ۔
امید ہےآپ کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقعہ ملتا رہے گا ۔