یہ اللہ نے نہیں کہا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم قرآن سے حکمت بیان کریں گے، عربی زبان کی معمولی شد بد رکھنے والا بھی یہ جانتا ہے کہ یہ مفہوم اس آیت سے نہیں نکلتا ہے۔ یہ مفہوم اللہ پر بہتان اور افترا ہے اور اس کی اللہ کی طرف نسبت کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ اپنے کلام کی نسبت اللہ کی طرف کرنا ہے۔ اور یہ ایک نیا قرآن گھڑنے کے مترادف ہے۔
اللہ تعالی کے الفاظ ویعلمھم الکتاب والحکمۃ ہیں اور کتاب و حکمت میں واو ہے اور عربی زبان کا یہ مسلمہ اصول ہے کہ معطوف اور معطوف علیہ میں مغایرت ہوتی ہے لہذا حکمت، کتاب سے علیحدہ شیئ ہے۔
محترم علوی/رفیق طاہر /عامر صاحب اور دیگر۔
الر۔ تلک ایات الکتاب و قرآن مبین۔ 15:1 اس آیت میں "و " سے کیا مراد لیں گے؟ کیا کتاب اور قرآن کی آیات مختلف ہیں؟ برائے مہر بانی وضاحت کریں۔
میں نے آیات سے ثابت کیا کہ ہمارا مذہب ملت ابراہیم ہے۔22:78
ابراہیم علیہ سلام کو اللہ نے ہمارا آباء کہا ہے۔ 22:78
محمد ﷺ کے زریعہ ہمیں (تمام مسلمانوں کو) حکم دیا ہے کہ ملت ابراہیم کا اتباع کریں۔ 3:95
محمدﷺ پر وحی کی کہ یکسو ہو کر ملت ابراہیم کی پیروی کریں۔ 16:123
کہ دے بے شک میرے رب نے میری ہدایت صراط مستقیم کی طرف کی(جو کہ) ایک دین مستقیم ہے۔ جو طریقہ ہے ابراہیم یکسو کا۔ اور وہ شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے۔ 6:161
کون ملت ابراہیم سے منحرف ہو سکتا ہے؟ سوائے اس کے جس نے اپنے نفس کو احمق بنایا۔۔۔۔۔۔۔۔2:130
1-کیا آپ تمام لوگ ان آیات پر ایمان نہیں رکھتے؟؟؟
2- آپ میں سے کسی صاحب غالبا رفیق صاحب نے لکھا ہے کہ وہ احادیث رسولﷺ کو بھی اللہ کی کتاب مانتے ہیں۔ رفیق صاحب اگر اس سے آپکی مراد صحاح ستہ ہیں تو ہمت کریں اور اللہ کو گواہ کر کہ یہ شہادت دیں کہ
"احادیث کی یہ چھ کتابیں قول رسول کریم ہیں اور یہ بھی اللہ کا کلام ہے ۔ جس طرح اللہ کی کتاب ہے۔"
آپ لوگوں کی شہادت کے بعد کوئی گفتگو ہو سکے گی۔
بھائی مسلم آپنے جو قرآن کی آیت کے حوالے دیے ہے اس پر ہمارا ایمان ہے. الحمد للہ
لیکن آپ نے ابھی تک حرمت والے چار مہینوں کا ذکر نہیں کیا. کیوں؟؟
جیسے کی میں نے پہلے والی پوسٹ میں کہا تھا کی آپ کا جواب گول -مول ہی آےگا.
بھائی پہلے تو آپ یہ بات صاف کر دیں کی یہاں موضوع کیا ہے؟
پھر بیچ میں ابراہیم علیہ سلام کا سہارا لیکر آپ ثابت کیا کرنا چاہتے ہے؟
اگر آپ ابراہیم علیہ سلام سے ہی اپنی بات واضح کرنا چاہتے ہے تو اب تک "حرمت والے چار مہینے" کا جواب کیوں نہیں آیا؟؟
چلے آپ سے ایک بار پھر جواب مانگتا ہوں.
حرمت والے چار مہینے کون سے ہے؟؟