• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حرمین کے خطبات ودروس پر مشتمل ویب سائٹ

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,476
پوائنٹ
964
حرمین لائیو آرگنائزیشن http://haramainlive.org

ادارہ مسجد نبوی برائے ترجمہ و صوتیات کی طرف سے اہم پیش رفت سامنے آئی ، مسجد حرام و مسجد نبوی میں ہونے والے خطبات اور اہم دروس کو آن لائن کردیا گیا ہے ، چنانچہ آپ دنیا بھر کی معروف پانچ زبانوں عربی ، انگریزی ، فرانسیسی ، اردو ، اور (Melayu) میں حرمین کے خطبات کا ترجمہ اور ان زبانوں میں ہونے والے دروس آن لائن سن سکتے ہیں ۔
اس سائٹ کو ’ حرمین لائیو آرگنائزیشن ‘ کا عنوان دیا گیا ہے ، سائٹ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، مستقبل میں امید ہے یہ اہم ترین اسلامی ویب سائٹوں میں سے ایک ہوگی ، ان شاءاللہ ، اردو زبان میں اس پر تعارفی کلمات کچھ یوں ہیں :
اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت ہى رحم کرنے والا ہے ۔
ربیع الثانی سن ۱۴۳۵ھ بمطابق فروری سن ۲۰۱۴ء کو خادم حرمین شریفین شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کے حکم سے جنرل پریزیڈنسی برائے امور حرمین شریفین نے غیر عرب نمازیوں کیلئے خطبات حرمین شریفین کے فوری ترجمہ کا اجرا کیا تاکہ عربی زبان نہ سمجھنے والے مسلمانوں کو انہی کی زبانی پیغام خطبات سے روشناس کرایا جائے۔ الحمد للہ یہ منصوبہ بہت ہی کامیاب ہوا اور سامعین نے اسے اتنا پسند کیا اور سراہا کہ اس کی مثال ماضی میں نہیں مل سکتی۔
اس بڑی کامیابی کے بعد جنرل پریزیڈنسی برائے امور حرمین شریفین اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہی ہے اور وہ ہے بذریعہ انٹرنیٹ پوری دنیا کیلئے عربی خطبہ سمیت اس کا ترجمہ مختلف زبانوں میں براہِ راست نشر کیا جائے۔
یہ پراجیکٹ آپکی خدمت میں حاضرہے اللہ تعالی سے توفیق اور رہنمائی کا سوال کرتے ہیں۔
ادارہ ترجمہ – حرمین شریفین​
 
Last edited:
Top