• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حروفِ سبعہ پرقرآن کا نزول اور تدریجی نزول کی حکمتیں

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
سات اَقسام کی تشریح
(١) اَسماء کا اختلاف
جس میں مفرد، تثنیہ، جمع اورمذکر ومؤنث کا اختلاف داخل ہے جیسا کہ ’’تَمَّتْ کَلِمَۃُ رَبِِّکَ‘‘ جس کو ایک قراء ت میں ’’تَمَّتْ کَلِمٰتُ رَبِِّکَ‘‘ بھی پڑھا گیا ہے۔
(٢) اَفعال کا اِختلاف
جیسا کہ کسی قراء ت میں صیغہ ماضی ہو، کسی میں مضارع اور کسی میں اَمر مثلاً ایک قراء ت میں ’’ رَبَّنَا بٰعِدْ بَیْنَ اَسْفَارِنَا ‘‘ ہے۔ اور دوسری میں ’’ رَبُّنَا بٰعَدَ بَیْنَ اَسْفَارِنَا ‘‘ ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(٣) وجوہِ اعراب کا اِختلاف
جس میں اعراب یعنی زبر زیر پیش کا فرق ہو۔ مثلا ’’ لَا یُضَارَّ کَاتِبٌ ‘‘ کی جگہ ’’ لَا یُضَارُّ کَاتِبٌ ‘‘ اور ’’ ذُوالْعَرْشِ الْمَجِیْدُ‘‘ کی جگہ’’ ذُوالْعَرْشِ الْمَجِیْدِ ‘‘
(٤) اَلفاظ کی کمی وبیشی کا اِختلاف
کہ ایک قراء ت میں کوئی لفظ کم اور دوسری میں زیادہ ہو۔
مثلاً ایک قراء ت میں ’’وَمَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَالْأُنْثٰی‘‘ ہے اور دوسری میں ’وَالذَّکَرِ وَالْأُنْثٰی‘ ہے اور ’وَمَا خَلَقَ‘ نہیں ہے۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(٥) تقدیم وتاخیر کا اِختلاف
کہ ایک قراء ت میں ایک لفظ مقدم اور دوسری میں مؤخر ہے مثلاً ’’ یُقٰتِلُونَ فِی سَبِیلِ اﷲِ فَیَقْتُلُونَ وَیُقْتَلُونَ ‘‘ اور ’’ یُقٰتِلُونَ فِی سَبِیلِ اﷲِ فَیُقْتَلُونَ وَیَقْتُلُونَ ‘‘
(٦) بدلیت کا اِختلاف
کہ ایک قراء ت میں ایک لفظ ہے اور دوسری قراء ت میں اس کی جگہ دوسرا لفظ ہے مثلاً ’’ نُنْشِزُہَا ‘‘ اور ’’ نُنْشِرُہَا ‘‘ اسی طرح’’فَتَبَیَّنُوْا‘‘ اور ’’ فَتَثَبَّتُوْا ‘‘
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,379
پوائنٹ
635
(٧) لہجوں کا اِختلاف
جس میں اِظہار ، اِدغام، تفخیم، ترقیق، اِمالہ، قصر، مد، ہمزہ وغیرہا کے اختلاف شامل ہیں مثلاً موسیٰ ایک قراء ت میں اِمالہ کے ساتھ ہے اور اسے موسٰی کی طرح پڑھا جاتا ہے اور دوسری قراء ت میں بغیر اِمالہ کے پڑھا جاتا ہے۔
مندرجہ بالا تحقیق حضرت امام ابو الفضل رازی﷫ کے اِستقراء کے عین مطابق ہے کیونکہ ان کے اِستقراء میں تمام اختلافات وضاحت کے ساتھ جمع ہو گئے ہیں ۔ محقق ابن الجزری﷫ نے بھی تیس برس سے زائد غور وفکر کرنے کے بعد سات حرفوں کو سات وجوہ اختلاف پر محمول کیا ہے اور امام ابو الفضل رازی﷫کا قول نقل کر کے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ (النّشر فی القراء ات العشر)( بشکریہ ماہنامہ دعوت تنظیم الاسلام گوجرانوالہ، نومبر ۲۰۰۴ء )

٭_____٭_____٭
 
Top