• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حسد کے نقصانات

حافظ محمد عمر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
427
ری ایکشن اسکور
1,542
پوائنٹ
109
حسد کے نقصانات

عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ » [ أخرجه أبو داؤد ولابن ماجة من حديث أنس نحوه]
’’ حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’حسد سے بچو! کیونکہ یہ بات یقینی ہے کہ حسد نیکیوں کو کھا جاتا ہے ، جس طرح آگ ایندھن کو۔ ‘‘ (اسے ابو داؤد نے روایت کیا اور ابن ماجۃ نے انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔)
تشریح:
1۔ یہ روایت اگرچہ کچھ کمزور ہے ، مگر حسد کی ممانعت کی صحیح احادیث بھی موجود ہیں، چنانچہ اسن بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
« لاَ تَبَاغَضُوا ، وَلاَ تَحَاسَدُوا ، وَلاَ تَدَابَرُوا ، وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا » [صحیح بخاری: 6065]
’’ ایک دوسرے کے مقابلے میں بغض نہ رکھو ایک دوسرے کے مقابلے میں حسد نہ کرو ، ایک دوسرے کے مقابلے میں قطع تعلق نہ کرو اور اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔‘‘
اس حدیث میں حسد کرنے والے کے مقابلے میں اس پر حسد کرنا منع فرمایا گیا ہے تو اس شخص پر حسدکرنا بدرجہ اولی حرام ہوا جو تم پر حسد نہیں کرتا۔ [فتح]
2۔ حسد کا معنی کسی شخص پر اللہ کی نعمت کے زوال کی تمنا کرنا کہ یہ نعمت اسے کیوں ملی، یہ اس سے چھن جانی چاہیے پھر خواہ وہ حسد کرنے والے کو ملے یا نہ ملے۔
قباحت کے لحاظ سے حسد کے کئی درجے ہیں، سب سے بد تر یہ ہے کہ کسی شخص کو اللہ تعالی نے جو نعمت دی ہے اس سے چھن جانے کی تمنا کے ساتھ ساتھ یہ کوشش بھی کرے کہ وہ نعمت اس سے چھن جائے، پھر بعض کی کوشش ہوتی ہے کہ اس سے چھن کر مجھے مل جائے اور بعض کو اس سے غرض نہیں ہوتی بلکہ وہ اسی پر خوش ہوتے ہیں کہ اس کے پاس یہ نعمت نہیں رہی۔
دوسرا یہ کہ عملی طور پر تو اسےنقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے لیکن دل میں یہ خواہش رکھے کہ اس کے پاس یہ نعمت نہ رہے۔
یہ دونوں صورتیں حرام ہیں اور سورۃ فلق میں ایسے حاسدوں کے شر سے پناہ مانگنے کی تلقین فرمائی گئی ہے:
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ
’’اور حاسد کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جب وہ حسد کرے۔‘‘
یعنی حسد کے تقاضے کے مطابق زوال نعمت کی خواہش رکھے یا اس کے لئے عملی کوشش بھی کرے۔
حسد کی ایک صورت یہ ہے کہ دل میں خیال آتا ہے کہ اس شخص کویہ نعمت کیوں ملی مگر آدمی اس خیال کو دل سے ہٹا دیتا ہے۔ نہ اس کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے نہ ہی ایسا ارادہ و خواہش رکھتا ہے کہ اس سے وہ نعمت چھن جائے اس پر مؤاخذہ نہیں۔ ایسے خیالات آ ہی جاتے ہیں، کیونکہ انسان کی طبیعت میں یہ بات رکھ دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو پسند نہیں کرتا کہ اس کا کوئی ہم جنس کسی خوبی میں اس سے بڑھ کر ہو تو جو شخص ایسے خیال آنے پر انہیں دور کرنے کی کوشش کرے اور محسود کے ساتھ احسان کرے، اس کے لئے دعا کرے، اس کی خوبیاں عام بیان کرنا شروع کر دے تاکہ دل میں اس بھائی کے حسد کی بجائے اس سے محبت پیدا ہو جائے تو یہ اس کے ایمان کے اعلی درجہ کی علامت ہے۔
3۔ حسد کے حرام ہونے کی وجہ یہ ہے کہ حاسد در اصل اللہ تعالی پر ناراض ہوتا ہے کہ اس نے اسے وہ نعمت کیوں دی، پھر بندے پر اس کے کسی جرم کے بغیر ناراض ہوتا ہے کیونکہ اس نعمت کے حصول میں اس کا کچھ اختیار نہیں ، تو حاسد در اصل اللہ کا دشمن ہے، اللہ کے بندوں کا بھی دشمن ہے۔
4۔ حسد کا علاج یہ ہے کہ یہ سوچے کہ حسد کا نقصان دین و دنیا میں حسد کرنے والے کو ہی ہے محسود کو کوئی نقصان نہیں ، نہ دنیا میں نہ دین میں، بلکہ اسے دین و دنیا میں حاسد کے حسد سے فائدہ ہی ہوتا ہے۔
دین میں فائدہ یہ ہے کہ وہ مظلوم ہے ، خصوصا جب حاسد قول یا عمل سے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کرے، قیامت کو اسے ظلم کا بدلہ اور ظالم حاسد نیکیوں سے مفلس رہ جائے گا اور دنیاوی فائدہ یہ ہے کہ لوگوں کی دلی خواہش یہ ہوتی ہے کہ ان کے دشمن غم، فکر اور عذاب میں مبتلا رہیں اور حاسد جس عذاب اور مصیبت میں گرفتار ہے اس سے بڑی مصیبت کیا ہو سکتی ہے، وہ ہر وقت حسد کی آگ میں جل رہا ہوتا ہے ، اطمینان اور دلی سکون سے محروم ہوتا ہے۔
5۔ حسد سے نجات پانے کے لئے مفید عمل یہ ہے کہ حسد کے تقاضے کے برعکس اس شخص کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرے، اس کے لئے دعا کرے، اس کی تعریف کرے، یہ سمجھ کر کہ یہ جذبہ کبر کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے تواضع اختیار کرے، اللہ کی رضا پر راضی رہے، تو اس سے ان شاء اللہ اس بیماری کا علاج ہو جائے گا ، گو یہ علاج اور تلخ ہے مگر اللہ تعالی سے مدد مانگے اور نفس امارہ کا مقابلہ کرے تو آسان ہو جاتا ہے۔
6۔ حسد آدمی کو اللہ تعالی کی نافرمانی کی طرف لے جاتا ہے، کہتے ہیں اللہ تعالی کی سب سے پہلی نافرمانی حسد ہی کی وجہ سے واقع ہو ئی ۔ شیطان نے آدم علیہ السلام کو حسد کی وجہ سے سجدہ کرنے سے انکار کر دیا، پھر سب سے پہلے قتل کا باعث بھی یہی بنا کہ قابیل نے ہابیل کو حسد کی بنا پر قتل کر دیا۔
برادران یوسف علیہ السلام نے حضرت یوسف علیہ السلام اور ان کے والدین پر جو ظلم کیا اس کا باعث بھی یہی حسد تھا، یہودی لوگ یہ جانتے ہوئے بھی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم برحق ہیں ایمان نہ لائے تو اس کا باعث بھی یہی حسد تھا:
﴿أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِنْ فَضْلِهِ﴾ [النساء: 4/ 54]
’’ بلکہ یہ لوگوں پر اس چیز میں حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمائی ہے۔‘‘
اور فرمایا:
﴿وَدَّ كَثِيرٌ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ لَوْ يَرُدُّونَكُمْ مِنْ بَعْدِ إِيمَانِكُمْ كُفَّارًا حَسَدًا مِنْ عِنْدِ أَنْفُسِهِمْ﴾ [البقرة:2/ 109]
’’بہت سے اہل کتاب کی خواہش ہے کہ تمہیں تمہارے ایمان کے بعد دوبارہ کافر بنا لیں اپنے نفسوں کے حسد کی وجہ سے۔‘‘
7۔ بعض اوقات حسد کا لفظ غبطہ یعنی رشک اور ریس کے معنی میں بھی آ جاتا ہے یعنی کسی شخص پر اللہ تعالی کی نعمت دیکھ کر یہ خواہش کرے کہ مجھے بھی مل جائے لیکن یہ خواہش نہ ہو کہ اس سے یہ نعمت چھن جائے ، یہ حرام نہیں، مگر صرف دو چیزوں پر ریس کرنا پسندیدہ ہے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
« لاَ حَسَدَ إِلاَّ عَلَى اثْنَتَيْنِ ، رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ الْكِتَابَ وَقَامَ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ ، وَرَجُلٌ أَعْطَاهُ اللَّهُ مَالاً فَهْوَ يَتَصَدَّقُ بِهِ آنَاءَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ » [متفق علیه]
’’ حسد (ریس) نہیں مگر دو چیزوں میں ، ایک وہ آدمی جسے اللہ تعالی نے قرآن دیا تو وہ رات کی گھڑیوں میں اور دن کی گھڑیوں میں اس کے ساتھ قائم رہتا ہے اور ایک وہ آدمی جسے اللہ تعالی نے مال دیا ہے تو وہ رات کی اور دن کی گھڑیوں میں اس سے خرچ کرتا ہے۔‘‘
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
جزاک اللہ حافظ بھائی۔ ماشاء اللہ کیا خوبصورت پیرائے میں حسد کے نقصانات اور بچنے کے ذرائع بتائے ہیں۔ یہ مضمون کن کا ہے یہ آپ نے نہیں بتایا؟
شیئرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حسد جیسی سنگین برائی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

فاروق رفیع

مبتدی
شمولیت
اپریل 18، 2011
پیغامات
5
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
0
عمر بھائی مضمون کے شروع میں بیان کردہ حدیث إياكم والحسدفان الحسد ياكل الحسنات كما تاكل النار الحطب ضعیف ہے۔
‎تفصیل کیلئے دیکھئے:
الدرر السنية - الموسوعة الحديثية
 

حافظ محمد عمر

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
427
ری ایکشن اسکور
1,542
پوائنٹ
109
فاروق بھائی اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ راہنمائی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔
اس فورم پر یہی تو کمال کی چیز ہے کہ اہل علم حضرات سے کافی سیکھنے کو موقع ملتا ہے۔ اللہ تعالی اس فورم کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین
 
Top