• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حسن اخلاق اسلام کی نظر میں

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
وعن عائشة رضيَ الله عنها قالت سمعت رسولَ الله صَلّى اللهُ عَليْهِ وَسَلّمَ يَقول: «إِنَّ الُمُؤْمِنَ ليدْرِكُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَة الصَّائِمِ القَائِمِ» رواه أبو داود۴۷۹۸ و ابن حبان ۴۸۰، و موطا ۱۶۷۵.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،وہ بیان کرتی ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا’’بلاشبہ مومن اپنے حسن اخلاق کی بدولت رات کا قیام کرنے والے اور دن کا روزہ رکھنے والے کے مقام کو پا لیتا ہے‘‘
شرح الحدیث:
اس حدیث کی شرح میں صاحب عون المعبود علامہ شمس الحق عظیم آبادی فرماتے ہیں:’’حسن اخلاق کے مالک شخص کو یہ عظیم فضیلت اس لیے عطا ہوئی کہ جس طرح روزہ دار اور رات کو تہجد پڑھنے والا اپنے نفس کے خلاف جہاد کرتا ہے،اسی طرح مختلف طبیعت کے لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آنے والا شخص بہت سے نفسوں سے جہاد کرتا ہے۔اس لیے جو درجہ روزہ دار اور تہجد گزار کو حاصل ہے،وہی اس کو حاصل ہے بلکہ بعض دفعہ اس کا درجہ ان سے بھی بڑھ جاتا ہے‘‘عون المعبود:جلد ۳ ص:۱۵۴
 
Top