• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حسن بصری کی کرامت والی روایت کی تحقیق

شمولیت
اگست 02، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
22
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
مجھے اس روایت کی تحقیق و تخریج درکار ہے جس میں ایک شخص حسن بصری رحمہ اللہ کے پاس کچھ دن ٹہرتا ہے اور جب واپس جاتا ہے تو کہتا ہے کہ میں تو آپ کو بہت بڑا ولی سمجھتا تھا لیکن آپ کی تو ایک کرامت بھی نہیں دیکھی
اس پر حسن بصریؒ نے فرمایا کہ
کیا تم نے مجھے کتاب و سنت کے خلاف کچھ کرتے پایا ہے تو وہ کہتا ہے کہ نہیں
پھر وہ کرامت کے بارے میں کہتا ہے اگر ایسا شخص کو دیکھو جو پانی وغیرا پے نماز پڑھتا ہے یا پھر ہوا میں اڑھتا ہو۔ تو وہ جھوٹا ہے کرامات نہیں۔
ایسی کوئی روایت ہے اگر موجود ہے تو صحیح و ثابت شدہ ہے؟؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبراکۃ
مجھے اس روایت کی تحقیق و تخریج درکار ہے جس میں ایک شخص حسن بصری رحمہ اللہ کے پاس کچھ دن ٹہرتا ہے اور جب واپس جاتا ہے تو کہتا ہے کہ میں تو آپ کو بہت بڑا ولی سمجھتا تھا لیکن آپ کی تو ایک کرامت بھی نہیں دیکھی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بسیار تلاش کے باوجود مجھے سیدنا حسن البصریؒ کے متعلق یہ روایت کہیں نہ مل سکی ،
اسی لئے اس پوسٹ کا زمرہ تبدیل کردیا ہے ،تاکہ کسی بھائی کے علم میں ہو تو بتاسکے ۔
 

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

شیخ محترم یہ قول جنید بغدادی کا ملا ہے!

اگر کسی شخص کو ہوا میں چار زانو بیٹھا ہوا دیکھو، پھر بھی اس کی پیروی اس وقت تک نہ کرو، جب تک کہ اللہ تعالی کے امرو نہی میں اس کا علم درست نہ پالو (مقربان حق ص ۱۲۵)

"ایک شخص کچھ عرصہ تک آپ کی خدمت میں رہا، پھر رخصت کی اجازت چاہی آپ نے پوچھا کیوں جاتا ہے؟ اس نے کہا: "میں نے سنا تھا کہ آپ بہت بڑے صاحب کرامت بزرگ ہیں، میں اتنی مدت آپ کی خدمت میں رہا مگر کوئی کرامت نہ دیکھی، اس لیے رخصت چاہتا ہوں" آپ نے فرمایا: اس تمام عرصہ میں تو نے میرا کوئی کام خلاف شریعت بھی دیکھا؟ اس نے کہا: "یہ تو میں نے نہیں دیکھا" آپ نے فرمایا:" بس یہی میری کرامت ہے، اب جانا چاہے تو چلا جا"

شریعت و طریقت صفحہ ۴۰۹ کرامت سے متعلق جنید بغدادی کا فتوی
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
و علیکم السلام و رحمت الله و برکاتہ-

صوفیت یا صوفی ازم حقیقت میں دین محمّدی کے ایک اور متوازی مذہب ہے- جس کی بنیاد فنا فی الله پر ہے-تاریخ کے مطابق اس کی داغ بیل عبد الله بن سبا (یمنی ) نے آواخر دور عثمان رضی الله عنہ یا دور علی رضی الله عنہ میں ڈالی -اس نے الله رب العزت کو علی رضی الله عنہ کی ذات میں حلول قرار دیا (نعوز باللہ)- یہی وجہ ہے کہ تمام صوفیوں کو اہل بیت سے ایک "خاص" شغف ہے-جب کہ شریعت اور اصحاب کرام و اہل بیت کی اتباع صرف نام کی حد تک ہے- ورنہ اصل نظریہ صرف عشق و معشوقی اور فنا فی الذات پر مبنی ہے - یہ ایک ایسا مسلک و مذہب ہے جس کی شیطانیت بھری تعلیمات، بدترین کفریہ اور شرکیہ عقائد پر منہج ہیں - بعض علماء اہل سنّت نے اپنے اکابرین کو بچانے کے لئے "تصوف" کے بدعتی مذہب کو زبردستی مشرف با اسلام کرنے کی کوشش کی ہے - اور کہا اہل تصوف کے ابتدائی مشایخ مجموعی طور پر قابل ستائش ہیں انکے نیک کارنامے مدح سرائی کا حق رکھتے ہیں، لیکن بعد میں آنے والے صوفیوں نے تحریف کی، بدعات کو جنم دیا ، اور شرعی احکام سے کنارہ کشی کی-

یہ بھی کہا گیا کہ:

صوفیائے کرام کے یہ مشایخ بنیادی نظریات میں "اہل السنہ و الجماعہ" کے نظریات سے باہر نہیں نکلے، بلکہ یہ لوگ اہل سنت کے نظریات کی ترویج کیلئے کوشاں تھے، لوگوں کو انہی عقائد کی دعوت دیتے، اور ان عقائد سے متصادم عقائد کو ترک کرنے پر ترغیب دلاتے تھے، ساتھ میں یہ لوگ دیندار، نیکو کار بھی تھے -مجموع الفتاوى" (3/ 377)-

جب کہ ایک مذہب کی بنیاد ہی باطل نظریہ پر ہو تو اس میں اگر کوئی انسان جزوی طور پر اہل سنّت کے نظریات کی پیروی کرتا بھی ہے تو وہ کیسے ایک مومن مسلمان ہوسکتا ہے- اگر وہ واقعی اہل السنہ و الجماعہ" کے نظریات سے باہر نہیں ہے تو پھر وہ "صوفی" نہیں ہو سکتا- کہ یہ نظریاتی مذہب ہے ہی اسلام کی بنیادی تعلیمات کے خلاف- ہمیں کیا ضرورت ہے کہ اسلام کے نام پر ان صوفی علماء جیسے (جنید بغدادی سید الطائفہ ”گروہ صوفیاء کے سردار) اور ان جسے دوسرے صوفیت زدہ مشائخ کے نظریات و عقائد کی ترویج و اشاعت کرکے عوام کو متاثر کریں -کیا ہمارے لئے رسول الله صل الله علیہ و آ له وسلم اور آپ کے جید اصحاب کرام رضوان الله اجمعین کے اقوال و نظریات اور عقائد رہنمائی کے لئے کافی نہیں ہیں-

الله سب کو ہدایت دے (آمین)
 
Last edited:

عدیل سلفی

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 21، 2014
پیغامات
1,718
ری ایکشن اسکور
426
پوائنٹ
197
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

یہی قول ملا ہے (بایزید بسطامی) کا بھی!

قَالَ أَبُو يَزِيد لو نظرتم إِلَى رجل أعطى من الكرامات حتى يرتفع فِي الهواء فلا تغتروا به حتى تنظروا كيف تجدونه عند الأمر والنهي وحفظ الحدود.

تلبيس إبليس الشاملة

الكتاب: تلبيس إبليس
المؤلف: الإمام، أبي الفرج، عبد الرحمن بنُ عليّ بن الجوزي
الناشر: دار ابن خلدون
الحجم: 10 ميجا
عدد الصفحات: 404 صفحة
 
Top