• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حسن خاتمہ اور سوء خاتمہ کے علامات و اسباب

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
حسن خاتمہ
حسن خاتمہ يہ ہے كہ بندے كو موت سے قبل ايسے افعال سے دور رہنے كى توفيق مل جائے جو اللہ رب العزت كو ناراض اورغضبناك كرتے ہيں، اور پچھلے كيے ہوئے گناہوں اور معاصى سے توب و استغفار كى توفيق حاصل ہو جائے، اور اس كے ساتھ ساتھ اعمال خير كرنا شروع كردے، تو پھر اس حالت كے بعد اسے موت آئے تو يہ حسن خاتمہ ہو گاسیدنا.انس بن مالك﷜ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم ﷺ نےفرمايا:’’ جب اللہ تعالى ٰاپنے بندے سے خير اور بھلائى چاہتا ہے تو اسے استعمال كر ليتا ہے‘‘تو صحابہ كرام ﷢ نے عرض كيا: اسے كيسے استعمال كر ليتا ہے؟تو رسول كريمﷺ نے فرمايا:’’ اسے موت سے قبل اعمالِ صالحہ كى توفيق عطا فرما ديتا ہے‘‘(مسند احمد: 11625 ، السلسلۃ احادیث الصحيحۃ: 1334 ) اور سوء خاتمہ یہ ہےکہ انسان کی وفات رب تعالیٰ سے اعراض ورو گردانی ، اس کی ناراضگی کے کاموں پر عمل اور اس کے حقوق واجبات کوضائع وبرباد کرتے ہوئے ہو۔ناگہانی موت اسلام میں قابل مذمت ہے کیونکہ وہ انسان کواچانک اپنے چنگل میں لے لیتی ہے اوراسے مہلت نہیں دیتی , اوربسا اوقات وہ معصیت میں گرفتارہوتا ہے تواسکا خاتمہ بھی معصیت پرہوتا ہے۔اس لیے بندے کوچاہئے کہ ہرلمحہ سوء خاتمہ سے ڈرتا رہے۔زیر نظر کتابچہ ’’حسنِ خاتمہ اور سوء خاتمہ کے علامات واسباب‘‘شیخ خالد عبد الرحمٰن الشائع کے مرتب کردہ عربی رسالہ بعنوان علامات وأسباب حسن الخاتمة وسوء الخاتمة کا اردو ترجمہ ہے ۔اس مختصر رسالہ میں مرتب نے حسنِ خاتمہ اوراس کی علامات ،نشانیاں و اسباب اور سوء خاتمہ کے اسباب وعلامات کو پیش کیا ہے ۔ اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر جناب محمد طیب محمد خطاب بھوار وی ﷾نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو اہل ایمان کےلیے نفع بخش بنائے اور مترجم وناشر کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور ہمارا خاتمہ ایمان کی حالت میں ہو۔(م۔ا)
 
Top