مومل
مبتدی
- شمولیت
- جولائی 21، 2013
- پیغامات
- 25
- ری ایکشن اسکور
- 50
- پوائنٹ
- 19
حسن سلوک
پرکھ لو میری بات قرآ ن پڑھ کر
اطاعت ہےماں باپ کی فرض تم پر
قراردل وجان خدمت ہے ان کی
ہراک شے سے بڑھ کر محبت ہے ان کی
رسول جہاں نے یہ دی ہےمسرت
کہ ماؤں کے قدموں کےنیچے جنت
نہیں بڑھ کے ماں باپ سے کوئی رشتہ
بناؤاسے جسم و جاں سے بھی پختہ
کرو ان پہ احساں یہ حکم خدا ہے
کہ ہر دکھ کا تریاق ان کی دعا ہے
نہ جھڑکو انھیں اور نہ ہی دل دکھاؤ
مگر ان سے نرمی سے تم پیش آؤ
کہو اف تک بھی نہ تم ان سے بچوں
سدا خوش انھیں ہر طریقہ سے رکھو
اللہ کا کرم ان کی آسودگی ہے
اللہ کا غضب ان کی ناراضگی ہے
کرو گے جو ماں باپ سے مہربا نی
سکوں سے کٹے گی تب ہی زندگانی
مدارات ہر د م کرو ان کی بچوں
بڑھاپے میں لاٹھی بنو ان کی بچوں
جو ماں باپ کے شاعر یاور ہوئے ہیں
وہ انساں بہت نام آور ہوئے ہیں