عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
اعمالِ صالحہ کی قبولیت کامدار عقائد صحیحہ پر ہے اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین مطابق ہے تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل علیہم السلام کو عام انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد وہدایت کے لیے مبعوث فرمایا تو انہوں نے سب سےپہلے عقیدۂ توحید کی دعوت پیش کی کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی ہے عقیدہ کاحسن ہی جو انسان کو کامیاب و کامران بناکر اللہ کی رضامندی او رخوشی کاسرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے ۔اگر عقیدہ قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے گی۔زیر نظر کتاب بھی عقیدہ کی اصلاح کے لیے ایک اہم کتاب ہے جوکہ عرب کے نامور عالمِ دین فضلیۃ الشیخ محمد بن جمیل زینو﷾کی سوال وجواب کے انداز میں عربی تصنیف کا ترجمہ ہے اردو ترجمہ کی سعادت دار الابلاغ کے مدیر جناب طاہر نقاش ﷾ نے حاصل کی ہے اور اسے طبا عت کے اعلی معیار پر شائع کیا ہے ترجمہ انتہائی عام فہم اور سلیس ہے اللہ اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔(م۔ا)
Last edited: