• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حسن لغیرہ کیا ہے اور کیا یہ حجت ہے؟

ریحان احمد

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2011
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
707
پوائنٹ
120
السلام علیکم
احادیث کی ایک قسم جس کے بارے میں علماء کا مختلف موقف ہے وہ حسن لغیرہ ہے۔ اس بارے میں متقدمین اور متاخرین میں بھی اختلاف ہے اور دور حاضر کے معاصرین علماء میں بھی اختلاف نظر آتا ہے۔ عصر حاضر میں شیخ البانی نے اس سے احتجاج کیا ہے جبکہ حافظ زبیر علی زئی اس کو حجت نہیں تسلیم کرتے۔

کچھ عرصہ پہلے ابو الحسن علوی صاحب کا مضمون بھی اس ضمن میں پڑھا لیکن تسکین قلب حاصل نہ ہو سکی۔ سوال یہ ہے کہ اگر حسن لغیرہ حجت ہے تو بہت سے ایسے مسائل جن میں مقلدین اور اہلحدیث کا اختلاف ہے وہ بے معنی ہو جاتے ہیں۔ جیسا کہ شیخ البانی علیہ رحمہ نے ترک رفع یدین کی عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ والی روایت کو حسن کہا ہے وغیرہ۔

اسی طرح مقلدین یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ 20 رکعات تراویح کی احادیث ضعیف ہیں، یہ کہتے ہیں کہ تعدد طرق کی وجہ سے یہ حسن کے درجے کو پہنچ جاتی ہیں۔

شیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ لکھتے ہیں کہ متقدمین میں یہ اصطلاح مشہور نہ تھی لیکن متاخرین نے اس سے حجت پکڑی ہے۔ ارشاد الحق اثری صاحب کی مقالات میں بھی اس کے حجت ہونے پر مقالہ ہے۔

براہ مہربانی اختصار کے ساتھ اس مسئلے کی وضاحت کر دیں۔

جزاک اللہ
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
حسن لغیرہ کے بارے میں راجح موقف یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس بارے میں علی الاطلاق کوئی بات نہ کہی جائے بلکہ تفصیل کی جائے ۔
یعنی بعض حالات میں حسن لغیرہ حجت ہے اور بعض حالات میں حجت نہیں ہے۔

علامہ معلمی رحمہ اللہ اور دکتور خالد بن منصور الدريس حفظہ اللہ کا یہی موقف ہے ۔
اس بارے میں تفصیل کے لئے درج ذیل دھاگہ میں پیش کردہ کتب کا مطالعہ مفید ہوگا۔
http://forum.mohaddis.com/threads/ضعیف-ضعیف-حسن-لغیرہ-کی-حجیت-پر-بہترین-کتب.4130/
 
Top