• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(حصہ:10)(( سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کے حالات زندگی اور فضائل ومناقب ))(حضرت ابوبکر صدیق بلا اختلاف امت میں سے افضل ترین انسان ہیں)

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
((سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کے حالات زندگی اور فضائل ومناقب))

(حافظ محمد فیاض الیاس الاثری ،دارالمعارف، لاہور)

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب(حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ بلا اختلاف امت میں سے افضل ترین انسان ہیں)

♻ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ کی افضلیت کے بارے میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے روایات تواتر سے منقول ہیں۔ وہ نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی ہی میں حضرت ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کو امت میں سے افضل ترین انسان سمجھتے تھے۔

♻ حضرت ابن عمر رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے:''کُنَّا فِی زَمَنِ النَّبِیِّا لَا نَعْدِلُ بِأَبِی بَکْرٍ أَحَدًا، ثُمَّ عُمَرَ، ثُمَّ عُثْمَانَ۔''( صحیح البخاری: ٣٦٩٨) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی ہم کسی اور صحابی کو حضرت ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کے برابر نہ سمجھتے تھے۔پھر حضرت عمر اور ان کے بعد حضرت عثمان رضی اللّٰہ عنھما کا درجہ تھا۔

♻ حضرت ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کے فضائل و مناقب کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ نبیوں کے بعد سب سے افضل مقام رکھتے ہیں۔از روئے حدیث وہ انبیاء و رسل کے سوا اپنے سے پہلے اور بعد والے سبھی اہل جنت خصوصاً پختہ عمر جنتیوں کے سردار ہیں۔(سنن الترمذی:٣٦٦٦) اس اعزاز میں سیدنا عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔

♻ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو صدیق قرار دیا ہے جو انبیائے کرام علیہم السلام کے بعد انسانی شرف و منزلت کا سب سے اعلیٰ درجہ ہے۔ آپ کے حضرت ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ صدیق قرار دینے کا تذکرہ حدیث میں ہے ، جبکہ انبیاء کے بعد صدیقین کے مرتبے کا ذکر قرآن مجید میں ہے مع النبیین والصدیقین ----

♻حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے زیادہ صحبت و معیت نصیب ہوئی۔ سیدنا علی رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اکثر اوقات رسول ﷲ صلی اللہ علیہ سے یہ کلمات سنا کرتا تھا:((کُنْتُ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ، وَفَعَلْتُ وَأَبُوبَکْرٍ وَعُمَرُ، وَانْطَلَقْتُ وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ))(صحیح البخاری:٣٦٧٧)'' میں، ابوبکر اور عمر تھے۔ میں، ابوبکر اور عمر نے یہ کیا۔ میں، ابوبکر اور عمر چلے۔''

♻حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے اپنی خلافت سے پہلے اور بعد میں ہمیشہ اور ہر مرحلے پر جس گہری بصیرت، فقاہت اور سیاسی تدبر کا مظاہرہ کیا ،وہ فقط انھی کا حصہ تھا۔ ان کی دینی خدمات کی بدولت نبی اکرم صلی اللہ علیہ ان کو سب سے زیادہ محبوب اور مقرب گردانتے تھے،(سنن الترمذی:٣٨٨٦)

♻ امام طحاوی عقیدہ طحاویہ میں بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت دین، ایمان اور احسان ہے اور ان سے بغض کفر ،نفاق اور طغیان ہے۔ مزید کہتے ہیں کہ ہم اہل سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت کو سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے لیے ثابت مانتے ہیں، کیونکہ وہ ساری امت میں مسلمہ طور پر سب سے عظیم شخصیت اور سب سے بڑھ کر افضل اور مقدم ہیں۔(بن أبی العزالحنفی، شرح العقیدۃ الطحاویہ،ص: ٤٨٠)

♻ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ کے خلیفہ بلا فصل ہونے اور ان کی افضلیت کا منکر دراصل قرآن وحدیث کا منکر ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ میں جس کا جو مقام ومرتبہ ہے ، اسے وہ دینا ایمان وعقیدہ کا تقاضا ہے ، اس کے بغیر ایمان مکمل ہی نہیں ہوتا ،
 
Top