• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(حصہ:22)(( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب )) (حضرت ابو بکر رضی اللّٰہ عنہ کے اقوال زریں )

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب ))

(حافظ محمد فیاض الیاس الاثری،ریسرچ فیلو:دارالمعارف لاہور:0306:4436662)

(حصہ:10) حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حکیمانہ اقوال(حضرت ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کا مثالی خطبہ)


♻ حضرت صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ نے ایک موقع پر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:میں صرف اللہ ہی کی تعریف کرتا ہوں، اسی سے مدد مانگتا ہوں اور اسی سے بعد ازموت عزت کا سوال کرتا ہوں۔ میری اور تمھاری موت قریب آ گئی ہے۔

♻ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔ انھیں اللہ عزوجل نے دین حق کی خوشخبری دینے والا اور متنبہ کرنے والا روشن چراغ بنا کر بھیجا ہے،

♻ تاکہ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لوگوں کو ڈرائیں اور کفار پر اتمام حجت کر دیں۔ جس شخص نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی اطاعت کی وہ کامیاب ہو گیا اور جس نے نافرمانی کی وہ گمراہ ہو گیا۔

♻ میں تمھیں وصیت کرتا ہوں کہ تم اللہ سے ڈرو اور تمھیں جو راستہ بتایا گیا ہے اس پر گامزن ہوجاؤ۔ اسلام کا مقصود ہدایت ہے۔ سنو! اپنے امیر کی اطاعت کرو، جس نے اللہ کی اطاعت کی اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر پر امیر کی فرمانبرداری کی اس نے فلاح پالی اور اپنا حق ادا کر دیا۔

♻ خبردار! نفس کی پیروی نہ کر بیٹھنا۔ جو شخص پیرویئ نفس، طمع اور غصے سے بچ گیا وہ کامیاب ہو گیا۔ خبردار! فخر نہ کرنا۔ بھلا فخر اسے کیسے زیب دیتا ہے جو مٹی سے پیدا ہوا اور مٹی میں لوٹا دیا جائے گا، پھر اسے کیڑے مکوڑے کھا جائیں گے۔ روزانہ ہرلمحہ نیک عمل کرنے کی کوشش کرو۔

♻ مظلوم کی بددعا سے بچو۔ فوت شدگان سے عبرت حاصل کرو۔ صبر کرو، کیونکہ صبر ہی وہ جذبہ ہے جو نیک عمل کی طرف لے جاتا ہے۔ پرہیز گاری اختیار کرو، کیونکہ پرہیز گاری نفع بخش ہے۔ عمل کرو، کیونکہ عمل قبول کیا جاتا ہے۔ پرہیز گاری اختیار کرو، تاکہ تم اللہ کے عذابوں سے بچو۔

♻ تم اللہ کے وعدوں کو پورا کرو۔ یہ بات خود بھی ذہن نشیں کر لو اور دوسروں کے ذہن میں بھی بٹھا دو، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے تمھیں واضح طور پر بتا دیا ہے کہ تم سے پہلے لوگوں کو کیوں ہلاک کیا گیا اور نجات کن کے حصے میں آئی۔

♻ تمھارے لیے اس کتاب میں حلال و حرام واضح طور پر بتا دیا گیا ہے اور جناعمال کو وہ پسند کرتا ہے اور جنھیں وہ پسند نہیں کرتا وہ سب بیان کر دیے گئے ہیں۔اللہ تمھارا مددگار ہے اس کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں۔

♻ اللہ تمھیں تمھارے اعمال کا بدلہ ضرور دے گا۔ تم اللہ کی اطاعت کرو اور اپنے حصے کی حفاظت کرو۔ مشکل وقت میں اپنے رشتہ داروں کے کام آؤ۔ اپنے رب کی مخلوق اور اپنے بھائیوں اور دوستوں کے حقوق کا خیال رکھو، جو تم سے پہلے جا چکے ہیں۔ اللہ کا کوئی شریک نہیں۔

♻ اللہ اور اس کی مخلوق کے درمیان کوئی نسبت نہیں۔ وہ صرف اپنی مخلوق کی اطاعت و فرمانبرداری کی وجہ سے بخشش کرے گا۔ ایسی بھلائی میں کوئی خیر نہیں جس کے بعد آگ ہو اور ایسے شر میں کوئی برائی نہیں جس کے بعد جنت ہو۔(السیوطی، تاریخ الخلفاء ، ص: ٩٤)
 
Top