• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(حصہ:3)( سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کے حالات زندگی اور فضائل ومناقب )) (سیدنا ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کی بیویاں اور اولاد)

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
((سیدنا صدیق اکبر رضی اللّٰہ عنہ کے حالات زندگی اور فضائل ومناقب))

(حافظ محمد فیاض الیاس الاثری ،دارالمعارف، لاہور)

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کے حالات اور فضائل و مناقب (سیدنا ابوبکر رضی اللّٰہ عنہ کی بیویاں اور اولاد)


♻ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے مختلف اوقات میں پانچ شادیاں کی تھیں۔ ان کی بیویوں اور اولاد کے نام درج ذیل ہیں:

♻ ١۔ قُتیلہ بنت عبد العزیٰ : ان کا تعلق قبیلہ بنو عامر سے تھا۔ ان سے عبد ﷲ اور اسماء کی ولادت ہوئی۔ قُتیلہ نے اسلام قبول نہیں کیا، بلکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ سے علیحدگی اختیار کرکے مکہ میں ایک اور شخص سے نکاح کر لیا تھا۔

♻ ٢۔ سیدہ ام رومان بنت عمر بن عامر رضی اللّٰہ عنہا: یہ بنو کنانہ سے تھیں ۔ ان سے عبد الرحمن اور سیدہ عائشہ رضی اللّٰہ عنھما پیدا ہوئے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ سے سیدہ ام رومان کی دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی شادی عبدﷲ بن حارث بن سخبرہ سے ہوئی تھی۔ عبد ﷲ بن حارث کے بیٹے طفیل سیدہ عائشہ رضی اللّٰہ عنہا کے اخیافی (ماں جائے) بھائی تھے۔(ابن حجر ، الإصابہ:360/14)

♻ ٣۔ ام بکر : یہ قبیلہ کلب سے تھیں ۔ انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا۔ اس لیے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ نے ان سے علیحدگی اختیار کرلی۔ کیونکہ مسلمان کا کافر عورت نکاح ممنوع قرار دے دیا گیا تھا ،

♻ ٤۔ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللّٰہ عنہا: ان کا تعلق قبیلہ خثعم سے تھا۔ ان سے محمد پیدا ہوئے۔

♻ ٥۔ حبیبہ بنت خارجہ: مدنی خاندان حارث بن خزرج سے تھیں۔ ان سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کی وفات کے بعد ام کلثوم پیدا ہوئیں،(الطبری، التاریخ:425/3)

♻ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ کی پہلی دو شادیاں غالباً ایک ہی زمانے میں ہوئیں، جبکہ آخری دو شادیاں انہوں نے اپنی زندگی کے آخری دور میں کیں۔(ابن سعد، الطبقات الکبریٰ: 169/3)
 
Top