نقشبندیہ سلسلہ
یہ سلسلہ "خواجگان" بھی کہلایا اپنی قدامت کے اعتبار سے سب سے پہلے آتا ہے ترکستان میں اس کی بنیاد پڑی اس سلسلے کے بزرگوں میں محمد اتالیسوی (المتوفی 570ھ) اور عبدالخالق غجدوانی نے اس کو فروغ دینے کی بڑی کوششیں کیں، لیکن اس کو مقبول عام کا شرف بہاء الدین نقشبند (المتوفی785ھ) کو حاصل ہوا ان کے بعد یہ سلسلہ نقشبندیہ کے نام سے مشہور ہوگیا اگر نقش بندی سلسلہ سے زیادہ قدیم ہے مگر ہندوستان میں یہ سلسلہ دیگر سلاسل کے بعد پہنچا حضرت باقی باللہ (المتوفی 1014ھ) اس سلسلے کو ہندوستان لائے اور ان کے عزیز ترین مرید اور خلیفہ حضرت شیخ احمد سرہندی المعروف بہ مجدد الف ثانی (المتوفی1035ھ) نے اس سلسلے کو ہندوستان میں ترقی دی۔ اس کے بعد یہ سلسلہ "سلسلہ مجددیہ" کے نام سے مشہور ہوگیا۔