• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ چند سیکنڈ میں پورا قرآن پاک پڑھ لیتے تهے.. الیاس قادری

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حضرت علی رضی اللہ عنہ چند سیکنڈ میں پورا قرآن پاک پڑھ لیتے تهے.. الیاس قادری
اگر کوئی ان صاحب کا مرید یا فین موجود ھے تو برائے کرم برا منانے کے بجائے اندھی تقلید کو سائیڈ پر رکھ کر دوستو زرہ غور کرو ۔۔ یہ صاحب کتنا غلو اور خود ساختہ جھوٹ بول رھے ہیں جس کا کوئی سرا پیر نہیں ھے ۔۔ کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ چند سیکنڈ میں پورا قرآن پاک پڑھ لیتے تهے.. کیا اب نھی ھم ایسی من گھڑت باتوں کو دین کا حصہ بنائیں گے ۔۔؟؟

اللہ ھم سب کو قرآن و سنت کی روشنی میں دین محمدی صلی اللہ علیہ وسلم سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے - آمین

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
  • عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا ہر مہینے میں قرآن کا ایک ختم کیا کرو میں نے عرض کیا مجھ کو تو زیادہ پڑھنے کی طاقت ہے ۔ آپ نے فرمایا اچھا سات راتوں میں ختم کیا کر اس سے زیادہ مت پڑھ

صحیح بخاری 5053 ، کتاب فضائل القرآن

  • ایک دوسری روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

جس نے تین دن سے کم میں قرآن کو ختم کیا اس نے اسے کچھ سمجھا ہی نہیں یعنی اس نے اسے سمجھ کر نہیں پڑھا

(ابوداؤد، کتاب الصلاۃ :1394 ، ترمذی ، کتاب القراءۃ:2949 ، ابن ماجہ ،اقامۃ الصلاۃ :1347 ، علامہ البانی نے اس روایت کوصحیح قراردیاہے ، دیکھئے : صحیح سنن ابن ماجہ :1115)

  • مزید ایک دوسری روایت میں عبداللہ بن مسعود فرماتےہیں :

" جس نے تین دن سے کم میں قرآن مجید کو ختم کیا وہ راجز (رجزیہ اشعارپڑھنے والا) ہے" (سنن سعیدبن منصور:447، مصنف عبدالرزاق :3/353،)

ہیثمی فرماتےہیں کہ : " اسے طرانی نے کبیرمیں روایت کیاہے اوراس کےرجال صحیح کے رجال ہیں "(مجمع الزوائد:2/269)۔
 
Top