• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ کا لقب فاروق کیسے پڑا؟۔

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
مجاہد نے ابن عباس رضی اللہ سے روایت کیا ہے کہ میں نے عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کس وجہ سے آپ کو لقب فاروق پڑا؟؟؟۔۔۔

تو انہوں نے کہا، مجھ سے تین دن پہلے حمزہ رضی اللہ عنہ مسلمان ہوئے تھے پھر حضرت عمررضی اللہ عنہ نے ان کے اسلام لانے کا واقعہ بیان کرکے اخیتر میں کہا کہ پھر جب میں مسلمان ہوا تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو کہا! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! کیا ہم حق پر نہیں ہیں خواہ زندہ رہیں خواہ مریںِ؟؟؟۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیوں نہیں۔۔۔۔ اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم لوگ حق پر ہو خواہ زندہ رہو خواہ موت سے دوچار ہو۔۔۔

حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں تب میں نے کہا کہ پھر چھپنا کیسا؟؟؟۔۔۔ اس ذات کی قسم جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے ہم ضرور باہر نکلیں گے چنانچہ ہم دوصفوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمراہ لے کر باہر آئے ایک صف میں حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ تھے اور ایک میں، میں تھا۔۔۔ ہمارے چلنے سے چکی کے آٹے کی طرح ہلکا ہلکا غبار اڑ رہا تھا، یہاں تک کہ ہم مسجد حرام میں داخل ہوگئے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا بیان کہ قریش نے مجھے اور حمزہ رضی اللہ عنھما کو دیکھا تو اُن کے دلوں پر ایسی چوٹ لگی کہ اب تک نہ لگی تھی۔۔۔

اسی دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا لقب فاروق رکھ دیا
(تاریخ عمررضی اللہ عنہ بن الخطاب لابن جوزی صفحہ ٦،٧)۔۔۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
جزاکم اللہ خیرا ۔
مجاہد بن عباس رضی اللہ سے روایت ہے کہ میں نے عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا کہ کس وجہ سے آپ کو لقب فاروق پڑا؟؟؟۔۔۔
[/arb]

شاید آپ کا مقصد یہ ہے :
مجاہد بن جبر المکی رحمہ اللہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ۔۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
جزاکم اللہ خیرا ۔

شاید آپ کا مقصد یہ ہے :
مجاہد بن جبر المکی رحمہ اللہ حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ۔۔۔۔
جی جزاکم اللہ خیرا۔۔۔
میں درستگی کردیتا ہوں۔۔۔
 
Top