• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حضرت مریم علیہ السلام کنواری مریم ہے ہاں عیسی کی پیدائش

شمولیت
دسمبر 05، 2017
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
9
حضرت مریم علیہ السلام

کنواری مریم کے ہاں عیسی کی پیدائش
فرشتے کی ہدایت کے مطابق حضرت مریم علیہ السلام اور زیادہ عبادت و ریاضت اور اللہ کے ذکر میں مشغول ہوگئیں۔۔ ۔۔ایک دن اچانک کیا ہوا؟
حضرت مریم علیہ السلام عبادت میں مشغول تھیں سامنے کیا دیکھتی ہیں ایک نوجوان کھڑا ہے
جوان اور کنواری مریم دیکھ کر گھبرا گئیں انھیں اپنی عزت و آبرو کی فکر ہوگئی حضرت مریم علیہ السلام نے نوجوان کو دیکھ کر کہتی ہیں
اگر تو بھی اللہ کا خوف رکھنے والا ہے تو میں تجھ سے اللہ رحمان کی پناہ مانگتی ہوں۔
حضرت مریم علیہ السلام نے غیرت مندانہ جملہ بولا تو نوجوان نے دیکھا کہ جوان لڑکی گھبرا گئ ہے تو وہ فورا بولا:
مریم میں تو تیرے رب کا بھیجا ہوا ہوں آیا اس لیے ہوں کہ میں اللہ کا قاصد ہوں تجھے ایک پاکیز لڑکا دوں گا
حضرت مریم علیہ السلام کہنے لگی کہ لڑکا پیدا کیسے ہوگا؟
کوئی فرد بشر تو کبھی میرے قریب بھی نہیں پھٹکا میں نے اپنی عصمت کی چار دیواری کو کبھی نہیں پھلانگاایسا کیونکر ہوگا۔
فرشتے نے حضرت مریم علیہ السلام کی باتیں سن کر جواب دیا کہ مریم
یہ تو ایسے ہی ہوگا اورہوکر رہے گا ،تیرے پروردگار کا فرمان ہے کہ یہ میرے لیے انتہائی آسان ہے۔۔۔۔۔ اور حقیقت یہ کہ اللہ جسطرح چاہتا ہے اسی طرح پیدافرمادیتا ہے۔
چبانچہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ ہم اس بچے کو پوری انسانیت کے لیے نشانی بنائیں گت یہ ہماری طرف سے رحمت ہوگا ۔
مریم یہ تو ہوکررہے گا ہم بھی بتلادیں کہ
اس بچے کا نام مسیح عیسی ابن مریم ہوگا
دنیا مییں عزت دار ہوگا
آخرت میں اللہ کا مقرب ہوگا
جبرائیل علیہ السلام نے گریبان میں پھونک ماری اور حضرت مریم کے بطن میں مستقبل کے پیغمبر عیسی ایک بچے کی حیثیت سے پرورش پانے لگے۔
دنوں پہ دن اور ہفتوں پہ ہفتے گرزتے چلے گئے،، حضرت مریم علیہ السلام کو اب فکر و امن گیر ہوئی کہ بچہ پیدا ہوا تو لوگ کیا کہیں گے ؟
اسکی پاکدامنی پر حرف آئے گا چنانچہ حضرت مریم علیہ السلام نے یہ کیا کہ وہ بیت المقدس سے چند کلومیٹر دور ایک ویرانے میں چلی گئیں اس جگہ کا نام " _بیت اللحم_ " ہے.

اللہ تعالی کے ہاں سے ان کو وہاں بھی انواع قسم کے پھل مل جاتے تھے یہاں رہتے رہتے آخر وہ لمحہ بھی آگیا جسے زچگی کہا جاتا ہے۔
ننھے مسیح کی پیدائش
حضرت مریم علیہ السلام نے جہاں ویرانے میں رہ رہی تھیں وہاں زچگی کے درد نے گھیرا ڈال دیا۔۔۔۔شوہر سے تو وہ ویسے بھی پاک تھیں اب شہر سے بھی دور یہاں نہ کوئی عورت نا کوئی ساتھ دینے والا۔۔۔۔الغرض حضرت مریم علیہ السلام کو ایسے حالات میں ایک اور تکلیف جو ان سب تکلیفوں سے بڑی تھیی وہ بھی ستائے جارہی تھی وہ یہ تھی کہ ہونے والے بچے کو لے کر جب میں واپس گھر کو جاوں گی اپنے لوگوں کو کیا جواب دوں گی ؟

ان گھبراہٹوں میں حضرت مریم علیہ السلام اٹھیں اور ایک کھجور کے درخت کے نیچے آکر بیٹھ گئیں ۔۔۔۔گھبرا کر بول اٹھیں
اے کاش میں اس سے پہلے ہی مرگئ ہوتے اور بھولی بسری ہو کر لوگوں کے ذہنوں سے مٹ گئ ہوتی۔

حضرت مریم علیہ السلام جہاں بیٹھی تھیں وہ ٹیلا نما پہاڑی ڈھلوان تھی ۔۔۔اسی ڈھلوان کے نیچے سے آواز آئی کہ
مریم غم نہ کر ذرا اپنے پاوں کے نیچے دیکھ تیرے رب نے چشمہ جاری فرمادیا ہے اور تو جس کھجور کے تنے کیساتھ بیٹھی ہے اسے ذرا ہلا تیرے اوپر تازہ پکی پکائیں کھجوریں گریں گی۔۔۔اب کھجوریں کھائے جا پانی پیے جا گود میں ننھے عیسی کو دیکھتی جا اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی کیے جا۔۔۔۔۔تو واپس جانے سے گھبرا رہی ہے اپنے بارے میں مرنے اور بھولی بسری ہونے کی باتیں کررہی ہے تو واپس جا کسی انسان کو بھی دیکھے اور وہ بچے کے بارے میں پوچھے یہ کہاں سے آیا ہے ؟
تو جواب دینے کی ضرورت نہیں بس اسے اتنا سا کہہ دینا کہ میں تو اپنے رب رحمان کے لیے چپ کا روزے کی نذر مان رکھی ہے لہذا میں تو آج کسی سے بھی بھول کر بھی بات نہیں کروں گی۔

جی ہاں پہلی شریعتوں میں چپ کا روزہ جائز تھا آج امت محمدیہ میں ناجائز ہے۔اس لیے اللہ کریم نے بی بی مریم کو چپ رہنے کا فرمایا

حضرت مریم علیہ السلام نے ایسا ہی کیا اور اپنے ننھے مسیح کو گود میں اٹھائے وہ بیت المقدس میں اپنے لوگوں کے پاس آگئیں ۔
کئی دنوں کی غیر حاضری کے بعد جب لوگوں نے حضرت مریم کی گود میں بچہ دیکحا تو وہ کہنے لگے
اے مریم تو نے کیا کردیا اے مریم تیرا باپ بھی برا نا تھا نہ تیری ماں۔۔۔تمہارا تعلق عزت دار گھرانے سے ہے پھر تو نے ایسا کیوں کیا یہ تیری گود میں بچہ کس کا ہے کہاں سے آیا ہے ؟
حضرت مریم علیہ السلام جو چپ تھیں انہوں نے اپنی گود میں اٹھائے ہوئے بچے کی طرف اشارہ کردیا
کہ اس سے پوچھو یہ کون ہے کس کا ہے
لوگوں نے کہا
ہم اس سے کیا بات کریں یہ تو شیر خوار بچہ ہے
بھلا پیدا ہوا بچہ بھی کبھی بولا ہے۔۔۔

بچہ بولنے لگ گیابچہ کہہ رہا تھا میں اللہ کا بندہ ہوں اللہ نے مجھے کتاب عطا فرمائی ہے مجھے نبوت کے مقام پر سرفراز فرمادیا ہے۔
میں جہاں بھی رہوں مجھے بابرکت بنادیا ہے جب تک زندہ رہوں مجھے نماز ادا کرنے اور زکوۃ دینے کی وصیت فرمادی ہے۔
اور اپنی ماں کا خدمت گزار بننے کا حکم دیا ہے۔مجھے سرکش اور بد بخت نہیں بنایا ہے۔ مجھ پر سلامتی ہے جس دن میں پیدا ہوا، جس دن مروں گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا۔
اللہ اللہ۔۔۔۔۔

لوگ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گئے اللہ نے حضرت مریم علیہ السلام کی پاکدامنی ثابت کرنے کے لیے شیرخوار بچے سے کہلاوا دیا کہ لوگو تم جو میری ماں پر طرح طرح کی باتیں اور بہتان لگا رہے ہو سن لو میں اللہ نے مجھے اپنی قدرت سے پیدا کیا ہے ۔۔۔سبحان اللہ
اللہ نے اپنی بندی کو پوری قوم کے سامنے معزز کردیا پریشانی کو دور کردیا لوگوں کو باور کروا دیا کہ تمہاری انگلیاں اور نگائیں بچے کی طرف جو اٹھ رہی ہیں اور زبانیں بول رہی ہیں وہ بند ہوجانی چائیئیں۔
جس طرح اس کو بولنا اللہ کی نشانی ہے اسی طرح اس کا پیدا ہونا اور بغیر باپ کے پیدا ہونا بھی اللہ کی نشانی ہے لہذا حضرت مریم علیہ السلام کنواری ہی ہے اللہ کی پاکباز بندی ہے اور اللہ کے ہاں بڑا بلند مقام رکھتی ہے۔۔
~ماخوذ مومن عورتوں کی کرامات~
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
منکرین حدیث جس بے شرمی سے بعض احادیث پر اعتراض کرتے ہیں ، قرآن کریم فرقان حمید میں بیان کردہ اس طرح کے معجزات اور کرامات سن کر ان کا ایمان پتہ نہیں کس طرح برقرار رہتاہوگا۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃا للہ وبرکاتہ!
منکرین حدیث منکرین قرآن بھی ہیں کہ وہ ان معجزات پر جو قرآن میں بیان ہوئے ہیں، اپنے من گھڑت تاویلات سے اسے معجزہ ہی نہیں رہنے دیتے!
 
Top