- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
شاکر بھائی نے صحیح پوائنٹ آؤٹ کیا ہے۔ تلمیذ صاحب اپنی اس بات (کہ ایک عالم جس کے اقوال کی جانچ پڑتال ایک جماعت کر چکی ہے) کو اتنے ایمان اور یقین سے بیان کر رہے ہیں جیسے یہ کوئی آسمانی حکم ہو جو قرآن کریم یا حدیث مبارکہ میں موجود ہو؟؟!!ایک عالم کی لغزش سے بچنے کی لئیے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے اس کی تقلید سے منع کیا
جب ایک عالم کے اقوال کی جانچ پڑتال ایک فقہاء کی جماعت کر چکی ہو تو فتنہ کا احتمال ختم ہوجاتا ہے۔
اگر بالفرض وقتی طور پر تلمیذ صاحب کو منطق کو مان لیا جائے تو ایک بڑا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انہی عالم (امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ) جن کے اقوال کی جانچ پڑتال ایک جماعت (قدیم احناف سمیت تمام اہل السنۃ والجماعۃ) کر چکی ہے، ان کے عقیدے کی آپ تقلید کیوں نہیں کرتے؟ وہاں یہ اُصول کیوں الٹ ہوجاتا ہے؟؟!! وہاں آپ ابو منصور ماتریدی کی تقلید کیوں کرتے ہیں؟؟!!