• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حقانی نیٹ ور ک کے سربراہ جلال الدین حقانی بھی انتقال کر گئے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
ملا عمر رحمہ اللہ کی وفات

حقانی نیٹ ور ک کے سربراہ جلال الدین حقانی بھی انتقال کر گئے
31 جولائی 2015

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین حقانی انتقال کر گئے ہیں جبکہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد موجودہ حالات میں جلال الدین کے صاحبزادے سراج الدین افغان طالبان کے آپریشنل کمانڈر کے فرائض سر انجا م دے رہے ہیں۔

نجی ٹی و ی چینل دنیا نیوز نے افغان طالبان ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ جلال الدین ایک سال قبل افغانستان میں ہلاک ہوئے اور انہیں افغانستان میں ہی د فنایا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ جلال الدین حقانی کافی ضعیف ہو چکے تھے اور وہ مختلف امراض میں مبتلا تھے تاہم ان کی موت افغانستان میں کس جگہ اور کب ہوئی اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

جلال الدین کے دس میں سے پانچ بیٹے افغانستان میں مختلف مقامات پر نیٹو کیخلاف لڑ رہے ہیں جبکہ ان کے ایک بیٹے نصیر الدین حقانی کو اسلام آباد میں قتل کر دیا گیا تھا ، دوسرے بیٹے انس افغانستان میں اتحادی افواج کی حراست میں ہیں، امریکہ کو جلا ل الدین حقانی دہشتگردی کی کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھے اور ان کے سر پر 10 ملین ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا ۔

ح
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
افغان طالبان نے جلا ال الدین حقانی کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی
01 اگست 2015

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے جلال الدین حقانی کی وفات کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ جلال الدین حقانی تندرست ہیں اور وہ اپنے نیٹ ورک کر بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں، ان کی وفات کی خبریں سراسر بے بنیاد اور افواہیں ہیں۔ طالبان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ قبل وہ علیل تھے لیکن اب وہ بالکل تندرست ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا پر خبر نشر کی گئی تھی کہ جلال الدین حقانی بھی ایک سال قبل انتقال کر چکے ہیں اور ان کی جگہ ان کے بیٹے حقانی نیٹ ورک کے سربراہ مقرر ہو چکے ہیں تاہم طالبان نے جلا الدین حقانی کے انتقال کی خبروں کی تردید کر دی ہے ۔

ح
 
Top