عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
کتاب کا نام
مصنف
ناشر
حضرت محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے بعد کائنات کی سب سے برگزیدہ ہستی ہیں۔ اسی لحاظ سے آپﷺ کے بہت سے حقوق ہیں جن کی ادائیگی امت مسلمہ کے لیے از بس ضروری ہے۔ ان کے بغیر کسی مؤمن کا ایمان کامل نہیں ہو سکتا۔ محترم محمد اقبال کیلانی نے اس ضمن میں امت مسلمہ پر عائد ہونے والے آپﷺ کے دس حقوق کا تذکرہ کیا ہے۔ موصوف کی اس سے قبل متعدد مسائل پر درجنوں کتب طبع ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ اس کتاب میں بھی انہوں نے سادہ انداز میں حقوق النبیﷺ پر روشنی ڈالی ہے۔ آپﷺ کے جن حقوق کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں آپﷺ پر ایمان لانا، آپﷺ کی اتباع کرنا، محبت کرنااور آپﷺ کا دفاع کرنا جیسے متعدد حقوق شامل ہیں۔ محترم کیلانی صاحب نے ان حقوق کو صرف جمع کرنے پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ حقوق بیان کرنے کے بعد ان پر تفصیلی بحث و مباحثہ بھی کیا ہے۔کتاب کے شروع میں مختصر انداز میں سیرت رسولﷺ پر روشنی ڈالی گئی ہے اور ’اہل مغرب کا پیغبر اسلام سے تعصب اور ہماری ذمہ داریاں‘ کے عنوان سے ایک تحقیقی مضمون بھی شامل اشاعت ہے۔ (ع۔م
اس کتاب حقوق رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
حقوق رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور
تبصرہ

Last edited: