• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حلیہ مبارک

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
ہجرت کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر امِ معبد کے خیمے سے ہوا۔امِ معبد نے نہایت دلکش انداز میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اوصاف اور کمالات کا ایسا نقشہ کھینچا کی گویا نبی اکرم کو سامنے دیکھ رھا ھو۔امِ معبد نے سرورِ کونین کا جو حلیھ مبارک بیان کرتے ہوئے جو الفاظ استعمال کیے وہ آبِ زر سے لکھنے کے قابل ھیں۔

"رنگ چمکتا'چہرہ تابناک'ساخت انتہائی خوبصورت'

نہ توندے پن کا عیب نہ گنج پن کی خامی-

جمالِ جہاں تاب کے ساتھ ڈھلا ہوا پیکر

سرمگیں آنکھیں'لمبی پلکیں

بھاری آواز'لمبی گردن

سفید و سیاہ آنکھیں

باریک اور باہم ملے ہوئے ابرو

چمکدار کالے بال

خاموش ہوں تو انتہائی پر وقار'گفتگو کریں تو اعلی پر کشش

دور سے دیکھیں تو تو تابناک و پر جمال

قریب سے خوبصورت اور شیریں

گفتگو میں چاشنی،بات واضح اور دو ٹوک

نہ مختصر نہ فضول

انداز ایسا گویا لڑی سے موتی جھڑ رہے ہوں

درمیانہ قد،نہ ناٹا کہ نگاہ میں جچے نہ لمبا کہ ناگوار لگے

دو شاخوں کے درمیان ایسی شاخ جو سب سے زیادہ تازہ اور خوش منظر

رفقاءآپ کے گرد حلقہ بنائے ہوے تھے

آپ فرمایئں تو توجہ سے سنتے ہیں۔کوئی حکم دیں تو لپک کر بجا لاتے ہیں

مطاع و مکرم ،نہ ترش رو نہ لغو گو
 
Top