• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حمد

شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
یارب مری زبان کو حقیقت کا حسن دے
ذوق سخن کو حمد کی عظمت کا حسن دے

دیکھوں نہ شرک و کفر کی تاریکیوں کو میں
میر ی نظر کو جلوہ و حدت کا حسن دے

ٹھوکر لگادوں قصر سیاست کے عیش کو
طیبہ کے تاجدار کی سنت کاحسن دے

مجھکو بھلائیوں کی دے توفیق اے خدا
اقدام بد پہ چشم ندامت کا حسن دے

کرتا رہوں نماز میں با چشم نم ادا
میرے جگر کو ایسی خشیت کا حسن دے

میری سمجھ کو لطف احادیث کر عطا
قرآن بے بدل کی تلاوت کا حسن دے

آئین دنیوی سے اسے دور دور رکھ
سالکؔ کو اتباع شریعت کا حسن دے
 
Top