• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفی مذہب میں بھی عورت کو مسجد میں اعتکاف کی اجازت ہے

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
فتح القدیر کی مکمل عبارت ملاحظہ فرمائیں؛
( قَوْلُهُ أَمَّا الْمَرْأَةُ فَتَعْتَكِفُ فِي مَسْجِدِ بَيْتِهَا ) أَيْ الْأَفْضَلُ ذَلِكَ ، وَلَوْ اعْتَكَفَتْ فِي الْجَامِعِ أَوْ فِي مَسْجِدِ حَيِّهَا وَهُوَ أَفْضَلُ مِنْ الْجَامِعِ فِي حَقِّهَا جَازَ
ابن حمام رحمۃ اللہ علیہ افضلیت کی ترتیب بتا رہے ہیں کہ عورت کے لئے گھر کی مسجد میں اعتکاف بہتر ہے پھر محلہ کی مسجد میں پھر ۔۔۔۔عورت کی نماز کی ترتیب کے لحاظ سے جو احادیث سے ثابت ہے۔
وہ فقہ حنفی نہیں بتا رہے۔ فقہ حنفی میں تو یہی ہے کہ ”أَمَّا الْمَرْأَةُ فَتَعْتَكِفُ فِي مَسْجِدِ بَيْتِهَا“ اگر عورت اعتکاف کرنا چاہتی ہے تو وہ اپنی گھر کی مسجد میں کرے۔
 
شمولیت
جنوری 22، 2012
پیغامات
1,129
ری ایکشن اسکور
1,053
پوائنٹ
234
فقہ حنفی میں تو یہی ہے کہ ”أَمَّا الْمَرْأَةُ فَتَعْتَكِفُ فِي مَسْجِدِ بَيْتِهَا“ اگر عورت اعتکاف کرنا چاہتی ہے تو وہ اپنی گھر کی مسجد میں کرے۔
کیا ایک عورت کا گھر میں اعتکاف کرنا درست ہے ؟؟؟
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
کیا ایک عورت کا گھر میں اعتکاف کرنا درست ہے ؟؟؟
بات مسجد میں اعتکاف کی چل رہی ہے جیسا کہ عنوان بھی اسی سے متعلق ہے۔ لہٰذا مسجد میں کسی صحابیہ کے اعتکاف کا حوالہ مانگا گیا کہ بظاہر یہاں عورتوں کو مسجد میں اعتکاف کی ترغیب دی جارہی ہے۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
برصغیر کے حنفی عالم علامہ عبدالحئی لکھنوی حنفی (١٢٦٤۔١٣٠٤ھ)لکهتے ہیں :

لو اعتکفت فی مسجد جماعة فی خباء ضرب لها فيه ، لا بأس به ، لثبوت ذالک عن أزواج النّبیّ صلی الله علیه وسلم فی عهدہ کما ثبت فی صحيح البخارى ۔

''اگر عورت ایسی مسجد میں جس میں نماز باجماعت ہوتی ہو اور اس کے لیے خیمہ لگایا گیا ہو ، اعتکاف کرے تو اس میں کوئی حرج نہیں ، کیونکہ اس کا ثبوت عہد ِ نبوی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں سے ملتا ہے ، جیسا کہ صحیح بخاری سے ثابت ہے ۔''

(عمدۃ الرعایۃ : ١/٢٥٥)
 
Top