• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حنفی مقلدوں سے ایک سوال کیا امام ابو حنیفہ، دیوبندی تھے یا بریلوی عقیدے پر تھے؟

کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
امام ابوحنیفہ ؓ اہل سنت کے عقیدے پر تھے۔احناف فقہ میں امام صاحب کی تقلید کرتے ہیں لیکن عقیدے میں نہیں۔
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,899
پوائنٹ
436
امام ابوحنیفہ ؓ اہل سنت کے عقیدے پر تھے۔احناف فقہ میں امام صاحب کی تقلید کرتے ہیں لیکن عقیدے میں نہیں۔




میرے بھائی پلیز وجہ بتا دیں کہ احناف عقیدے میں امام صاحب کی تقلید کیوں نہیں کرتے




۔۔
 
شمولیت
جون 01، 2014
پیغامات
297
ری ایکشن اسکور
49
پوائنٹ
41
یہ سوال عامر بھائی کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے؟
"حنفی مقلدوں سے ایک سوال کیا امام ابو حنیفہ، دیوبندی تھے یا بریلوی عقیدے پر تھے؟"
امام اعظم نعمان بن ثابت رحمہ اللہ تعالی کا سن وفات 150 ھ ہے اور دیوبندی ،بریلوی مسلک کے لوگ امام صاحب سے 13 سو سال بعد ہوئے ہیں اس لئے یہ سوال کرنا کہ امام صاحب دیوبندی تھے یا بریلوی عقیدہ پر یہ جناب عامر بھائی کی جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔جب دیوبندی ،بریلوی تھے ہی نہیں تو امام صاحب کے بارے یہ پوچھنا "چہ معنی دا رد"
یہ سوال تو ہو سکتا تھا کہ دیوبندی امام صاحب کے عقیدہ پر ہیں یا بریلوی؟کیونکہ دونوں حنفی کہلاتے ہیں۔
باقی اس فورم پر کچھ نادان قسم کے لوگ بار بار یہ "رَٹ " لگاتے نظر آتے ہیں کہ "حیاتی دیوبندی یا مماتی دیوبندی" اس جواب میں بندہ پوچھنے کا حق رکھتا ہے کہ یہ سوال پوچھنے والا "حیاتی اہل حدیث ہے یا مماتی اہل حدیث"؟
حیاتی اہل حدیث حق پر ہیں یا مماتی اہل حدیث؟
حیاتی اور مماتی کی تھوڑھی تشریح کر دیں کہ جناب کسے حیاتی اور کسے مماتی سمجھتے ہیں اور ان دونوں کے عقیدہ میں کیا فرق ہے؟
حیاتی اہل حدیث کا عقیدہ نقل کرتا ہوں:
عقیدہ حیات النبی صلی اﷲ علیہ وسلم کے متعلق
علماء اہلحدیث کے کے فتاوی جات اور موقف
فتاوی نذیریہ
شیخ الکل فی الکل حضرت مولانای سید محمد نذیر حسین محدث دہلوی1902
حضرات انبیاءعلیہم الصلوة والسلام اپنی اپنی قبراوں میں زندہ ہیں۔ خصوصاً آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کہ فرماتے ہیں کہ عند القبر درود بھیجتا ہے میں سنتا ہوں اور دور سے پہنچا یاجاتا ہوں۔
فتاوی ستاریہ
شیخ الحدیث حضرت مفتی عبدالستار محدث دہلوی
امام جماعت غربا اہلحدیث
انبیاءکی لاش دورد آپ تک پہنچنے اور خودسننے بابت سوال
سوال (559) کیا فرماتے ہیں علماءدین اس بارے میں کہ جس طرح عام مردوں کی لاش خراب ہوجاتی ہے کہ اسی طرح انبیاءکی لاش خراب ہو جاتی ہے اور تمام انبیاءحیات ہیں کہ نہیں؟
(2) جو شخص آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور يہ درود فرشتے لے جاکر آنحضرت کو سناتے ہیں یا نہیں؟
(3)جو شخص آنحضرت کی قبر پر جا کر سلام کرتاہے آنحضرت خو داس کو جواب ديتے ہیں یا نہیں؟
عبد الرحمن جیکب لاين کراچی
جواب(559) الجواب بعون الوباب۔ صورت مسنون میں واضح بادکہ
(1) انبیاءعلیہ السلام کا جسم مرنے کے بعد خراب نہیں ہوتا بلکہ بعینہ صحیح سالم رہتا ہے چنانچہ حدیث شریف میں ہے ۔ ان اﷲ حرم علے الارض ان تاکل اجساد الانبیا۔ یعنی اﷲ تعالی نے زمین پر حرام کر دیا ہے کہ اجساد انبیاءکو کھائے(یعنی خراب کرے) انبیاء برزخی زندگی حاصل ہے۔
(2) ہاں فرشتے درود نبی علیہ السلام کو پہنچاتے ہیں۔
(3) جو شخص آپ کی قبر پر جاکر سلام کہتا ہے اس کا سلام آپ خود سنتے ہیں۔یہاں سے نہیں سنتے کیونکہ فرشتے پہنچانے کے لئے اس نے مقرر فرمائے ہیں۔فقط عبد الستار عفرلہ
کیا یہ عقیدہ قرآن وسنت کے مطابق ہے یا قرآن وسنت کے خلاف؟ ضرور آگاہ کریں
 
Top