الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سرما کی یخ پھینکتی ہوا
اور
گرما کی قہر برساتی لُو
روزِ ازل شاید
اِن دونوں کا انتساب
لڑکیوں کے نام کیا گیا تھا
جنہیں
دونوں میں سے ایک کی
زندگی بھر مہمانی کرنا ہوتی ہے
(فلک شیر)
فلک بھائی، شعر و شاعری کے معاملہ میں یہ احقر بالکل ”کورا“ ہے۔
نثری نظم (غیر پابندِ بحور ؟) اور آزاد نظم (پابندِ بحور ؟) ہمارے ہاں جس طرح ایک دوسرے میں ”مداخلت“ کرتی نظر آتی ہیں، اس سے “عملاً” تو دونوں میں “فرق” ختم ہوتا چلا جارہا ہے۔ ہماری معلومات کے لئے کیا آپ چند سطور میں دونوں اقسام کی نظموں کی ”تعریف“ کرسکتے ہیں۔ دونوں کی ہیئت میں بنیادی کیا فرق ہوتا ہے۔ کیا صرف ہیئت ہی میں فرق ہوتا ہے یا مضامین میں بھی۔