عبداللہ کشمیری
مشہور رکن
- شمولیت
- جولائی 08، 2012
- پیغامات
- 576
- ری ایکشن اسکور
- 1,657
- پوائنٹ
- 186
آنکھیں اگر ہیں پاک تو ازخود جھکا کریں
دل صاف ہے تو چہرے کا پردہ کیا کریں
محبِ رسولِ پاک ؐ کا دعویٰ بجا مگر
جب بات ہے، کہ حکمِ خدا پر چلا کریں
روحانیت کے حق میں یہی وجہِ مرگ ہے
امراضِ معصیت کی کوئی تو دوا کریں
میں کیا کہوں کہ لگتا ہے کتنا مجھے عجیب
حوا کی بیٹیوں سے یہ کہنا، حیا کریں
محبوب ہے زیادہ اگر رب کی دوستی
غافل سیہلیوں سے بھی کم کم ملا کریں
جنت نظیر ہو گی یہ دنیائے بے ثبات
شوہر کی جان و دل سے جو خدمت کیا کریں
ٹی وی و وی سی آر کے چکر کو چھوڑ کر
اب اہتمامِ ذکر و تلاوت کیا کریں
اعذار گو ہزاھا حائل رہیں مگر
اپنی کوئی نماز نہ ہرگز قضا کریں
غیبت سے چغلیوں سے تو بہتر ہے اے اثرؔ
خاموش بیٹھیں آپ، یا ذکرِ خدا کریں !
دل صاف ہے تو چہرے کا پردہ کیا کریں
محبِ رسولِ پاک ؐ کا دعویٰ بجا مگر
جب بات ہے، کہ حکمِ خدا پر چلا کریں
روحانیت کے حق میں یہی وجہِ مرگ ہے
امراضِ معصیت کی کوئی تو دوا کریں
میں کیا کہوں کہ لگتا ہے کتنا مجھے عجیب
حوا کی بیٹیوں سے یہ کہنا، حیا کریں
محبوب ہے زیادہ اگر رب کی دوستی
غافل سیہلیوں سے بھی کم کم ملا کریں
جنت نظیر ہو گی یہ دنیائے بے ثبات
شوہر کی جان و دل سے جو خدمت کیا کریں
ٹی وی و وی سی آر کے چکر کو چھوڑ کر
اب اہتمامِ ذکر و تلاوت کیا کریں
اعذار گو ہزاھا حائل رہیں مگر
اپنی کوئی نماز نہ ہرگز قضا کریں
غیبت سے چغلیوں سے تو بہتر ہے اے اثرؔ
خاموش بیٹھیں آپ، یا ذکرِ خدا کریں !