• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

حیات الحیوان اردو

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
حیات الحیوان اردو

مصنف
علامہ کمال الدین الدمیری

مترجم
محمد عباس فتحپوری،محمدعرفان سردھنوی،نثار احمد گونڈوی

ناشر
ادارہ اسلامیات لاہور۔کراچی

تبصرہ

اللہ تعالیٰ نے کائنات میں لاکھوں، کروڑوں مختلف النوع مخلوقات پیدا کی ہیں۔ دنیا میں پائے جانے والے بہت سے خونخوار اور معصوم جانوروں کی تخلیق کی حکمت سے خدا تعالیٰ ہی واقف ہیں البتہ اب اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ حیوانات کے گوشت کےمخصوص حصے، انسانوں کے کے اعضا کے لیے بھرپور اثر رکھتے ہیں۔ ان کی صحبتیں اور ان کی مجلسیں بھی تاثیر سے خالی نہیں۔ حیوانات کے بارے میں جاننا، پڑھنا ایک دلچسپ مرحلہ ہے جو انسان کو ایک نئے دیس میں لے جاتا ہے۔ صدیوں پہلے علامہ دمیری نے ’حیات الحیوان‘ کے نام سے کتاب لکھی جس میں انہوں نے سیکڑوں جانوروں کا تفصیلی تعارف کرایا۔ اس کتاب کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی اور اس کے بہت سی زبانوں میں تراجم ہوئے۔ اس کتاب کا اردو قالب اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ اس کتاب میں صرف حیوانات پر ہی بحث نہیں ہے اس میں قرآنی آیات اور احادیث پر بھی گفتگو موجود ہے۔ تاریخی واقعات بھی درج ہیں ۔ حلال و حرام کے قصے بھی چھیڑے گئے ہیں اور ضرب الامثال بھی زیر بحث آئی ہیں۔ اس کتاب کو حیوانات کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ (ع۔م)
اس کتاب حیات الحیوان اردو جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب حیات الحیوان اردو جلد2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست جلد1
عرض ناشر
فاتحۃ الکتاب
حضرت امام دمیری رحمہ اللہ کے حالات زندگی
ولادت
تعلیم وتدریس
اولاد
تصانیف
باب الالف
باب الباء
باب التاء
باب الثاء
باب الجیم
باب الحاء
فہرست جلد2
باب الخاء
باب الدال
باب الذال
باب الراء
باب الزاء
باب السین
باب الشین
باب الصاد
باب الضاد
باب الطاء
باب الظاء
باب العین
با ب الغین
باب الفاء
باب القاف
باب الکاف
باب اللام
باب المیم
باب النون
باب الہاء
باب الیاء
کتاب حیات الحیوان
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,011
پوائنٹ
289
ڈاؤن لوڈ کی ہے ابھی۔ مطالعے کے لیے وقت نکالنا پڑے گا۔ ایک طویل عرصے سے اس کتاب کے متعلق سنتا آیا ہوں بلکہ ماضی کے کافی مباحث میں اس کتاب کے حوالے بھی دیکھے تھے۔ امید ہے کہ دلچسپ اور مفید کتاب ہوگی۔
 

ندوی

رکن
شمولیت
نومبر 20، 2011
پیغامات
152
ری ایکشن اسکور
328
پوائنٹ
57
کتاب اپنے موضوع کے لحاظ سے مناسب نہیں ہے۔ اس میں جانوروں کے حالات پر سائنسی اورتحقیقی انداز میں کوئی بات نہیں ہے۔ عمومی طورپر روایتیں اورحکایتیں اوراشعار ضرب الامثال اورجانوروں کے طبی فوائد بھی منقول ہیں۔ تحقیقی طورپر کوئی بات نہیں بیان کی گئی ہے۔ علامہ دمیری نے شروع میں خود کہہ دیاہے کہ کتاب کی تصنیف کا مقصد یہ ہواکہ نامانوس اورغریب الفاظ کی شرحاوراشعار میں اآنے والے غریب الفاظ کی تحقیق کی خاطر یہ کتاب لکھی تھی۔
چونکہ اپنے موضوع پر منفرد کتاب تھی لہذا اس کو مقبولت نصیب ہوئی لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ اشعار کی شرح اورنامانوس الفاظ کی تحقیق کو چھوڑ کر جانوروں کے تعلق سےیہ کتاب "کفایت"نہیں کرتی۔بلکہ قاری بڑی تشنگی محسوس کرتاہے۔خصوصا اآج کا قاری جو نیشنل جیوگرافک،ڈسکوری،اوردیگر چینلوں سے مستفید ہورہاہے۔
 
شمولیت
جولائی 04، 2013
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
31
میں نے بھی اس کتاب کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے۔ کیا اس میں جو لکھا ہے واقعی آزمودہ ہیں؟
 
Top