وعلیکم السلام
جی پڑھتا ہوں، باقی کوئی پڑھے یا نہ پڑھے۔ اور پہلے بھی پڑھ چکا ہوں۔
السلام علیکم
ایک ممبر کی حیثیت سے میرا آپکو فرینڈلی ایک مشورہ ھے۔
انتطامیہ کی نظر میں ہر ممبر قابل عزت ہوتا ھے اس لئے وہ کسی کی پوسٹ بلاوجہ حذف نہیں کرتی۔
انتظامیہ میں جو ٹیم ہوتی ھے اس میں ہر مسلک سے صاحب علم یا تجربہ کار سٹاف موجود ہوتا ھے اس لئے کوئی بھی فیصلہ سب کی رائے سے ہوتا ھے۔
پڑھ لیں۔ اچھا لکھا ہے کنعان صاحب نے۔
یہاں کئي بار ایسا ہوا کہ حنفی مسلک پر اعتراض ہوا اور ساتھ میں صاحب مضمون نے یہ دعوی کیا کہ انہوں نے یہ مضمون تحقیق کے لئیے پیش کیا ہے ۔
ثبوت دکھا سکتے ہیں ؟
ایک دو جگہ میں نے صاحب مضمون سے کہا کہ اگر آپ کو حنفی مسلک پر اعتراض ہے اور آپ تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو حنفی فورم پر تحقیق کریں ۔ کوئي اپنے گھر میں بیٹھ کر باہر کی تحقیق نہیں کرسکتا ،
پہلے ثبوت دکھا دیں تاکہ وہاں کے ماحول کو پڑھ کر ہی کوئی بات کہی جاسکے۔
میرا شروع سے یہ خیال ہے محدث فورم کی انتظامیہ مسلک اہل حدیث سے تعلق رکھتی ہے ۔
آپ کاخیال ہے۔ آپ کی مرضی جیسا مرضی خیال رکھیں۔
یہ تو انتظامیہ کو ہی معلوم ہوگا کہ وہ کس مسلک سے تعلق رکھتی ہے۔؟ ویسے میرے خیال میں انتظامیہ یا یوں کہہ لیں کہ
ادارہ محدث والے فہم سلف کی روشنی میں کتاب وسنت پر چلنے والے لوگ ہیں۔ جیسا کہ فورم کی ٹیگ لائن ہی اس بات کا بین ثبوت ہے۔
’’کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی فورم!‘‘
اب ایک نئي بات سامنے آئی ۔ کنعان بھائی نے کہا کہ انتظامیہ میں ہر مسلک کے افراد شامل ہیں ۔
کنعان بھائی نے دو باتیں کہی ہیں۔
1۔ ہر مسلک سے صاحب علم
یا
2۔ تجربہ کار سٹاف موجود ہوتا ھے
آپ نےایک تو پکڑلی اور دوسری کو کس کھاتے میں ڈال دیا ؟ ۔۔ کیونکہ ذرا
’’ یا ‘‘ کو بھی سمجھ لیا ہوتا۔
میرا اور کنعان بھائی کا انتطامیہ کے متعلق نظریہ میں زمین آسمان جیسا تفاوت ہے ۔
کوئی تفاوت نہیں آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے۔ آپ برملا کہتے رہتے ہیں کہ انتظامیہ اہل حدیث ہے۔ اور کنعان بھائی نے مسلک کی کوئی بات ہی نہیں کی۔ بس یوں کہا کہ
’’ انتظامیہ میں جو ٹیم ہوتی ھے اس میں ہر مسلک سے صاحب علم یا تجربہ کار سٹاف موجود ہوتا ھے ‘‘ تفاوت تب ہوتا جب کنعان بھائی کہتے کہ انتظامیہ میں اہل حدیث کےعلاوہ باقی افراد بھی ہیں۔ اور آپ کہتے نہیں صرف اور صرف اہل حدیث افراد ہیں۔۔ کنعان بھائی نے مسلکی کوئی بات کی ہی نہیں پس اپنا خیال پیش کیا یا یوں کہہ لیں کہ دوسرے ممبر کو سمجھانے کی غرض سے ایسا کہا۔ اور آپ نے اس بات کو لے کر
حیرت کدہ کے نام سے تھریڈ ہی قائم کردیا۔۔ بہت خوب
حیرت مجھے اس بات پر ہوئی کہ
شاکر صاحب اور
کلیم حیدر صاحب نے اس پوسٹ کو پسند کیا گویا کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں کہ کہ انتظامیہ میں ہر مسلک کے افراد شامل ہیں
یہ تو شاکر بھائی اور کلیم بھائی ہی وضاحت کرسکتے ہیں کہ انہوں نے کس نظریئے سے اس پوسٹ کو پسند کیا ہے۔ لیکن جو میرا خیال ہے وہ بیان کیے دیتا ہوں۔
٭ سب سے پہلے تو کنعان بھائی کی بات کو سمجھاجائے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ میں ہر مسلک سے صاحب علم موجود ہوتے ہیں یا تجربہ کار سٹاف موجود ہوتا ہے۔
یعنی کنعان بھائی کو بھی کنفرم نہیں کہ انتظامیہ میں ہر مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد ہوتے ہیں۔ اس لیے تو انہوں نے یا کا اضافہ کرکے تجربہ کار سٹاف کی طرف بھی اشارہ کردیا ہے۔ جس سے یہ تو ثابت ہوگیا کہ کنعان بھائی بھی محدث فورم انتظامیہ سے لاعلم ہیں کہ انتظامیہ میں کس کس مسلک کے افراد شامل ہیں۔؟
دوسری بات شاکر بھائی کا اور کلیم بھائی کا پوسٹ کو پسند کرنا کیا یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ کنعان بھائی کی اس بات سے متفق ہیں؟ آپ اس پوسٹ کو دوبارہ پڑھ لیں کتنی ساری ایسی باتیں کنعان بھائی نے بیان فرمائیں ہیں جس وجہ سے ہوسکتا ہے کہ شاکر بھائی اور کلیم بھائی نے پسندیدہ کا بٹن پریس کیا ہو ۔ یہاں آپ کو نظر بھی کرواتا جاؤں
السلام علیکم
ایک ممبر کی حیثیت سے میرا آپکو فرینڈلی ایک مشورہ ھے۔
انتطامیہ کی نظر میں ہر ممبر قابل عزت ہوتا ھے اس لئے وہ کسی کی پوسٹ بلاوجہ حذف نہیں کرتی۔
انتظامیہ میں جو ٹیم ہوتی ھے اس میں ہر مسلک سے صاحب علم یا تجربہ کار سٹاف موجود ہوتا ھے اس لئے کوئی بھی فیصلہ سب کی رائے سے ہوتا ھے۔
جھگڑا کے خدشہ کی وجہ سے جس پوسٹ پر ممبران رپورٹس کرتے ہیں اس کے بہت سے پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور فارم کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے رپوٹس مراسلہ کو ہٹایا جاتا ھے۔ جس پر ممبر کو بھی میل کے ذریعے نوٹیفکیشن موصول ہوتا ھے۔ اگر نوٹیفکیشن موصول نہ ہو تو ممبر کو پہلے تجویز والے سیکشن میں سوال کر کے اس پر معلومات حاصل کرنی چاہئے ہو سکتا ھے نٹ ٹریفک کی وجہ سے پوسٹ سیف ہی نہ ہوئی ہو اس پر جو جواب ملے اس پر عمل کرنا ضروری ھے اگر انتظامیہ کہے کہ آپ دوبارہ اس پوسٹ کو لگا لیں تبھی اسے دوبارہ لگانا چاہئے اور اگر جواب ملے کہ پوسٹ کسی وجہ سے ہٹائی گئی ھے تو پھر کام ڈاؤن رہنا چاہئے۔
اگر وجہ جانے بغیر دوبارہ وہی پوسٹ لگائی جائے گی تو اسے سپیمنگ کہتے ہیں جو غیر قانونی ھے اور اس پر آپ گوئلٹی ہونگے۔ اس لئے فارم کے اصول کی مدنظر رکھنا چاہئے۔
اگر کسی کی پوسٹ کسی وجہ سے ہٹا دی جاتی ھے تو گھبرانا نہیں چاہئے اگر آپ کے اندر قابلیت ھے تو آپ کو آگے بھی موقعے ملیں گے اور اگر آپ اصول کے خلاف چلیں گے تو یہ درست طریقہ نہیں ہوگا۔
والسلام
اس پوسٹ میں نو، دس باتیں ایسی ہیں (ہائی لائٹ بھی کردیا ہے) جو انتظامی امور سے تعلق رکھتی ہیں۔ تو کیا ایک ممبر جب انتظامی حوالے سے کسی دوسرے ممبر کو ہدایات کرتا ہے تو
انتظامیہ والے افراد کو خوشی نہیں ہوتی ہوگی ؟ اگر وہ اس خوشی میں پوسٹر کی پوسٹ کو پسند بھی کردیتے ہیں تو کیا
اس سے یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ وہ پوسٹ کی جزئیات سے بھی متفق ہیں ؟ مزید آپ اپنی تسلی کے لیے ان دو تھریڈ کا بھی مطالعہ کرلیں۔ حقیقت سامنے آجائے گی۔
کہ پسند کا بٹن کیوں پریس کیا جاتا ہے؟
1۔ پسند کریں کا ’’بے جا‘‘ استعمال
2۔ لائک کرنے اور جزاک اللہ میں کیا فرق ہے؟؟
کیا مجھے اس فورم کی اتتظامیہ کے مبمران خصوصا جن کا تعلق علمی کام سے ہے ان کا معلوم ہوجائے وہ کن کن مسالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ تاکہ اگر میرا نظریہ انتظامیہ سے متعلق غلط فہمی پر قائم ہے تو میں اسے درست کرلوں
میرے خیال میں آپ سمیت تمام قارئین کو اس بارے جاننا کوئی مفید امر نہیں۔ اور نہ ہی کبھی انتظامیہ اس بات کی پابند ہوتی ہے کہ وہ قارئین کو بتاتی پھرے کہ ہم فلاں مسلک سے تعلق رکھنے والے ہیں۔ باقی اگر انتظامیہ کاکوئی فرد وضاحت پیش کردے تو روکا نہیں جاسکتا۔
والسلام