• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خشک آلو بخارے کے فوائد ۔

Hina Rafique

رکن
شمولیت
اکتوبر 21، 2017
پیغامات
282
ری ایکشن اسکور
18
پوائنٹ
75
خشک آلو بخارا کھانے کا وہ فائدہ
جو آج تک آپ کو کسی نے نہیں بتایا

خشک آلو بخارا کھانے میں بہت مزیدار
لگتا ہے اور اسے کھانوںمیں ذائقے کے لئے
بھی استعمال کیا جاتاہے لیکن سائنسدانوں
کاکہنا ہے کہ آلو بخارا صحت کے لئے بہت
مفید ہے لیکن اگر اسے خشک کرکے استعمال
کیا جائے تو یہ کئی طرح کے کینسر
بالخصوص بڑی آنت کے کینسرکے لئے بہت
مفید ہے۔

ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی میں کی
گئی تحقیق میں ماہر نینسی ٹرنر کاکہنا ہے
کہ خشک آلو بخارے میں یہ صلاحیت
موجود ہے کہ یہ ’کولون مائیکروبائیوٹا‘
(پیٹ میں موجود مفید بیکٹیریا)
کی تعداد کو بڑھاتے ہیں جس کی وجہ
سے بڑی آنت کے کینسر کے امکانات کم
ہوجاتے ہیں۔نینسی کا کہنا ہے کہ ہمارے
پیٹ میں کروڑوں طرح کے بیکٹیریا پائے
جاتے ہیں جن میں سے صرف400کے
بارے میں مکمل معلومات موجود ہیں
اور اگر خشک آلو بخارے کو باقاعدگی
کے ساتھ استعمال کیا جائے تو مفید
بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ ہونے لگتا
ہے اور بڑی آنت کے کینسر کے خطرات
کم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک آلو بخارے
اور تازہ آلو بخارے کی خصوصیات میں
تھوڑا فرق ہے اور ان کا اپنا ایک اثرہے۔
خشک آلو بخارے میں گھلنے والا اور نہ
گھلنے والا دونوں طرح کا فائبر پایا جاتا
ہے جو کہ تازہ آلو بخارے میں نہیں ہوتا۔
خشک آلو بخارے میں چینی کی ایک
قسم ’سوربی ٹول‘پائی جاتی ہے جس
کی وجہ سے ہمارے معدے اور چھوٹی
آنت میں مفید بیکٹیریا کی تعداد بڑھ
جاتی ہے۔اس کے استعمال سے معدے
اور آنتوں میں انٹی آکسیڈینٹس کی
تعداد بڑھنے لگتی ہے اور بڑی آنت میں
موجود سوزش والے بیکٹیریا کم ہونے
لگتے ہیں اور ہم بڑی آنت کے کینسر سے
محفوظ رہتے ہیں۔
طالب دعا
 
Top