عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,402
- ری ایکشن اسکور
- 9,991
- پوائنٹ
- 667
مولانا اسماعیل سلفی جماعت اہل حدیث کے ایک بلند پایہ محقق، محدث، مدرس، خطیب اور لیڈر تھے۔مستقل مزاجی آپ کا اثاثہ تھا۔ یہی وجہ تھی کہ گوجرانوالہ کی ایک جامع مسجد میں سینتالیس سال امامت و خطابت کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔اس ہمہ جہتی اورطویل ترین محنت سے آپ نے ایک حلقہء احباب پیدا کیا۔پھر آپ کو اپنے محنت کے ثمربارآور ہونے کی اتنی قدر تھی کہ آپ نے اس کے لئے بڑی بڑی پیش کش کو بھی ٹھکرا دیا۔ آپ ایک متحرک اور فعال شخصیت کے مالک تھے۔ جماعت اہل حدیث کی تنطیم سازی میں شبانہ روز کا وشیں کیں۔ اس کے لئے آپ کی زندگی کا بیشتر حصہ حالت سفر میں گزرا۔آپ نے ایک مصروف ترین زندگی بسر کی ۔ آخر ی سانس تک دینی خدمات سرانجام دیں۔ آپ کے خطبات سے علماء و عوام سب یکساں طور پر مستفید ہوتے۔جہاں عالمانہ نکتہ طرازی ہوتی وہاں عامیانہ مسائل کا حل بھی بطریق احسن موجود ہوتا۔آپ کی تبحر علمی کا یہ عالم تھا کہ ایک جملہ ایسا بولتے جس میں کئی پہلو سموئے ہوتے۔اور اس کی تشریح و تفصیل میں ایک طویل وقت درکار ہوتا۔ لیکن آپ اسے چند لمحوں میں کماحقہ سمجھا دیتے۔ اللہ آپ کی مرقد مبارک کو بے پناہ نور سے بھر دے۔ آمین۔(ع۔ح)
Last edited: