• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خطبات علامہ احسان الہٰی ظہیر

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
خطبات علامہ احسان الہٰی ظہیر

مصنف
عمر فاروقی قدوسی

ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ

’’او میری امت کے جوانان رعنا، او میری قوم کے سپوتو! اٹھو آج تمھارے مسلک اور تمھاری جماعت کو تمھاری ضرورت ہے۔ کس کے لیے؟ حق کی علمبرداری کے لیے! ملک میں کتاب و سنت کی عملداری کے لیے! ملک میں کتاب و سنت کی علمداری کے لیے! شرک و گمراہی کو مٹانے کے لیے اور کتاب و سنت کو پھیلانے کے لیے! اور ان شاء اللہ! وہ دن آنے والا ہے، جب پاکستان کی فضاؤں میں پرچم لہرا ئے گا تو کتاب اللہ کا لہرائے گا اور سنت رسول اللہ کا لہرائے گا.... اور اس دن کو طلوع ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔‘‘ یہ اس شخصیت کے الفاظ ہیں جس نے پاکستان میں اہل حدیث میں نئی روح پھونکی۔ جس کو اللہ تعالیٰ نے خطابت کا ایسا ملکہ عطا کیا کہ آغا شورش کاشمیری نے ان کی ایک تقریر سن کر کہا ’’احسان الٰہی اگر تم آئندہ سے خطابت چھوڑ دو تو تمھاری صرف اس ایک تقریر سے تمھیں برصغیر پاک و ہند کے چند بڑے خطیبوں میں شمار کیا جائے گا۔‘‘ علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید 31 مئی 1945ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔ اور اسلام کا یہ فرزند 23 مارچ 1987ء میں بم دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد 30 مارچ 1987ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔ زیر نظر کتاب اسی بطل جلیل کے خطبات پر مشتمل ہے جو انھوں نے مختلف مواقعوں پر دئیے۔ ان خطبات میں اسلام کیا ہے؟، اہل حدیث کی دعوت، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ایک متفق علیہ شخصیت، سیرت عمر فاروق، واقعہ کربلا۔ پس منظر، فرقہ واریت کا خاتمہ، حقوق العباد کی اہمیت، علما اور طلبا سے خطاب اور مولانا آخری خطبہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ خطبات جہاں لوگوں کے عقائد و اخلاق سنوارنے کا سبب بنیں گے وہیں ان خطبات سے اصحاب رسول کی تنقیص کرنے والوں کے مقابلہ کے لیے لوگوں کو ایسے حقائق کا علم ہوگا جس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ یہ کتاب خطبا مقررین اور عوام و خواص کے لیے یکساں مفید ہے۔(ع۔م)
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
فہرست مضامین
علامہ احسان الہٰی ظہیر رحمۃ اللہ علیہ
اسلام کیا ہے؟
اہل حدیث کی دعوت
محمد بن عبداللہ سے محمد رسول اللہ ﷺ تک
رسول انقلاب
سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب
سیرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ
خطبہ ثانیہ
سیرت عثمان رضی اللہ عنہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ شہادت اور کارنامے
حقائق کی نقاب کشائی
واقعہ کربلا پس منظر
واقعہ کربلا
اختلافات کا حل
فرقہ واریت کا خاتمہ
مرزائیت کیا ہے؟
حقوق العباد کی اہمیت
نماز کی اہمیت
معاشرے کی تباہی کے اسباب
علماء اور طلباء سے خطاب
فکر آخرت اور اس کے تقاضے
استقامت آخری خطبہ جمعہ
 

ج انصاری

مبتدی
شمولیت
دسمبر 11، 2011
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
194
پوائنٹ
16

خطبات ظہیر کا ایک نیا اضافہ شدہ ایڈیشن ادارہ دعوت الاسلام مئو نے حال ہی میں طبع کیا ہے ۔ صفحات کی مجموعی تعداد ٥٧٦ ہے۔ تقاریر کی مجموعی تعداد ٣٦ ہے اس نئے مجموعے میں خطبات توحید کے علاوہ دیگر خطبات بھی شامل ہیں۔ قرآنی آیات پر اعراب کا اہتمام ہے۔ باریک خط میں عمدہ کتابت و طباعت سے مزین ہے۔ مولانا حافظ عبداللطیف اثری حفظہ اللہ اس کتاب کے مرتب ہیں۔ موصوف کے بقول انھوں نے بیشتر تقاریر کو کیسٹوں سے سن کر اور مکتبہ قدوسیہ والے نسخہ کو سامنے رکھ کر ملان کر کے تصحیح کیا ہے۔ واضح ہو کہ حافظ عبداللطیف اثری صاحب نے مولانا جونا گڑھی رح ١٠ محمدیات پر تحقیق و حواشی کا کام بھی کیا ہے ۔ اور وہ سب مطبوع ہیں ۔
 
شمولیت
دسمبر 01، 2016
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
71
خطبات ظہیر کا ایک نیا اضافہ شدہ ایڈیشن ادارہ دعوت الاسلام مئو نے حال ہی میں طبع کیا ہے
اس کی Pdf لنک ارسال کریں چونکہ اس میں خطبات توحید بھی موجود ہے جو کہ مجھے اس کی بہت سخت ضرورت ہے آپ حضرات کا ممنون ومشکور ہوں
جزاک اللہ خیرا
اللہ آپ تمام کی خدمات کو قبول فرمائے آمین
 
Top