الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کے بیٹے کی وفات پر خط لکھا تھا یا صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین نے؟ برائے مہربانی صحیح حوالہ کے ساتھ علماء کرام بتا دیں ۔
جزاکم اللہ خیرا
ہم پہلے گزارش کر چکے ہیں کہ سوال مکمل ہونا چاہیے یعنی ایسا نہ ہو جواب دینے والے کو جواب کے ساتھ ساتھ پہلے سوال بھی سمجھنا یا تلاش کرنا پڑے۔ آپ نے اس خط کا تذکرہ کہا پڑھا ہے، اس مصدر کی بھی ساتھ وضاحت کریں یا خط کا متن نقل کریں۔
سوال کی وضاحت کے لیےشکریہ !
امام ابن جوزی اور علامہ البانی رحمہا اللہ نے اس خط کی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کو جھوٹ قرار دیا ہے اور اس روایت کو موضوع کہا ہے جبکہ امام ذہبی اور ابو نعیم اصفہانی رحمہما اللہ نے اس کی نسبت الی الرسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ضعیف قرار دیا ہے۔
تفصیل کے لیے یہ لنک دیکھیں۔