• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خلع کے بعد دوبارہ نکاح

شمولیت
جولائی 23، 2017
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
36
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے کے سلسلے میں کہ خلع کےبعد دوبارہ رضامندی سے نکاح کیاجاسکتاہے یا نہیں ؟ اگر ہاں تو اسکی تعدادکیاہوگی؟ کیا خلع میں بھی حلالہ کی کوئی صورت بنتی ہے یا نہیں ؟
بینواتوجروا
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیافرماتے ہیں علماء دین اس مسئلے کے سلسلے میں کہ خلع کےبعد دوبارہ رضامندی سے نکاح کیاجاسکتاہے یا نہیں ؟ اگر ہاں تو اسکی تعدادکیاہوگی؟ کیا خلع میں بھی حلالہ کی کوئی صورت بنتی ہے یا نہیں ؟
بینواتوجروا
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
خلع کے بعد میاں و بیوی کی باہمی رضامندی سے دوبارہ نکاح کیا جاسکتا ہے ۔ طلاق کی طرح اس کی تعداد محدود نہیں ، اور نہ ہی اس میں حلالہ وغیرہ کی نوبت آتی ہے کیونکہ ’ حتی تنکح زوجا غیرہ ‘ کی شرط طلاق کے لیے ہے ، خلع کے لیے نہیں ۔ واللہ اعلم ۔
خلع طلاق شمار نہیں ہوتا
البتہ عورت کا بار بار خلع لینا ( یا اس پر مجبور کیا جانا ) اور پھر نکاح کرنا ، یہ زوجین کی طرف سے نکاح جیسے عظیم بندھن کے ساتھ مذاق سی کیفیت محسوس ہوتی ہے ۔ واللہ اعلم ۔
 
Top