• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوابوں کی تعبیریں کتاب چاہیے !!!!

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس کتاب کو اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیں
جزاک اللہ خیرا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
یاسر بھائی فی الحال آپ اس کتاب سے مستفید ہوں، ان شاءاللہ آپ کی طرف اس فرمائش کو بھی پورا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

ایک اندازہ ھے کہ خوابوں کی تعبیر، کتاب کا مطالعہ جو بھی کرے گا اسے خواب آنے بند ہو جائیں گے اور اگر غلطی سے کوئی خواب آ بھی گیا تو یاد نہیں رہے گا۔
اگر کسی کو خواب کی تعبیر بتانی پڑے تو اس پر مطالعہ سے کام نہیں چلے گا پراپر علم ہونا ضروری ھے کیونکہ اس میں جتنی بھی تعبیریں لکھی ہونگی مثلاً آپ نے خواب میں سفر کیا اور وہ سفر ایک مقام سے دوسرے مقام تک مکمل ہوا اور یہ کم از کم ایک سے دو منٹ میں مکمل ہوا اور اسی دوران آنکھ کھل گئی یا سوئے رہے۔ ان دو منٹ میں سفر میں بہت کچھ ہو گزرے گا مگر کتاب میں سفر پر لاتعداد تعبیریں ملیں گی پھر سفر میں جو کچھ پیش آیا اس پر بھی لاتعداد تعبیریں ملیں گی۔ اس پر اگر آپکا مطالعہ ھے تو آپ تعبیر نہیں بتا پائیں گے جب تک اس پر علم نہیں سیکھا ہو گا۔ اگر ایسے ہی ان سب کو ملائیں گے تو تعبیر بتا کے آپ صاحب خواب کو گمراہ ہی کر سکتے ہیں کیونکہ وہ غلط تعبیر ہو گی اور انسانی فطرت ھے کہ اسے اگر اسطرح کسی بات کا علم ہو گا وہ چاہے صحیح ہو یا غلط اس کا دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ھے اور اس نے جو سنا ھے اس کا دماغ اسی طرح سے سوچنا شروع کر دیتا ھے جس سے رزلٹ ویسا ہی ملتا ھے جیسا اسے بتایا گیا اس لئے کتاب کا مطالعہ اپنے لئے کریں۔

والسلام
 
Top