بھائی میں نیٹ پر کیا وہ کتاب دیکھ سکتی ہوں اگر ہاں تو اس کے لئے:لنک : بتا دیں١۔خوابوں کی تعبیر کسبی نہیں ہے بلکہ عطائی علم ہے یعنی یہ اللہ کی طرف سے ایک خصوصی فضل ونعمت ہے جو بعض افراد کو حاصل ہوتاہے۔کم ازکم میں تو اس کا کوئی ماہر نہیں ہوں ، ہوسکتا ہے کہ ہمارے فورم پر کوئی ساتھی ایسے ہوں تو مجھے اس کا علم نہیں ہے۔
٢۔ میں ذاتی طور پر اپنے کسی خواب کی تعبیر کے لیے امام ابن سیرین رحمہ اللہ کتاب ’کتاب الرویا‘وغیرہ دیکھ لیتا ہوں اور اس میں سے کوئی اشارہ لے کر کوئی ممکنہ تعبیر کر لیتا ہوں۔ میرے خیال میں ابتدائی حل کے طور پر یہ ایک مناسب طریق کار ہے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
درج بالا دونوں کتابیں ایک ہی ہیں۔ کسی قادری صاحب کی لکھی ہوئی ہیں تو معلوم نہیں کہ کس حد تک مستند ہیں۔ ویسے مجھے یہ معلوم نہیں کہ اس علم میں مستند ہونے کا کیا معیار ہو سکتا ہے؟ کتاب و سنت کے دلائل تو ہوتے نہیں لہٰذا صاحب کتاب کی بات درست بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی۔